190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل ستمبر کو سنایا جائے گا جب کہ نیب کے آخری گواہ پر جرح بھی اسی دن ہوگی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی، بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عمران خان کے وکیل چوہدری ظہیر عباس پیش نہ ہوئے جس کے باعث نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر آج بھی جرح مکمل نہ ہو سکی۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ان کی بریت کی درخواست پر دلائل دیے۔

نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز نے بشریٰ  بی بی کی بریت کی درخواست کی مخالفت میں دلائل دیے۔

بریت کی درخواست پر دلائل دیے جانے پر عدالت نے چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو غیر موثر قرار دے دیا۔

بریت کی درخواست پر دلائل نہ دیے جانے پر بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، نیب کے آخری گواہ تفتیشی افسر عمر ندیم پر جرح بھی پانچ ستمبر کو ہوگی۔

بعد ازاں، دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت نے جیل انتظامیہ کو عمران خان کے بچوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایت کردی تھی۔

مشہور خبریں۔

وزیر داخلہ کا اہم بیان، عمران خان مدت پوری کریں گے

?️ 10 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن

ٹی بلز پر منافع میں مزید کمی، حکومت نے 12 کھرب روپے اکٹھے کرلیے

?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بدھ کو ہونے والی نیلامی میں

اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر

?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے آج اسلام آباد

واشنگٹن نے شیرین ابوعاقلہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:       امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے

مسلمانوں کا خون آج بھی یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے۔ خواجہ آصف

?️ 6 جولائی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ

یمن کے واشنگٹن اور تل ابیب کے لیے چند پیغامات

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن، جو لبنان کی حزب اللہ کے بعد مزاحمت کے

ماہرین نے پھلوں کے چھلکوں پر تجربہ کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی

?️ 22 ستمبر 2021سنگاپور سٹی (سچ خبریں) ماہرین نے پھلوں کے چھلکوں پر تجربہ کر

حکومت دہشتگرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کیلئے جامع اور مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم

?️ 1 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے