19 کروڑ پاؤنڈ کیس: اتنی بڑی ’گرینڈ کرپشن‘ کی مثال نہیں ملتی، عرفان قادر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ برطانوی ایجنسی نے سمجھا کہ حکومتِ پاکستان کا بینک اکاؤنٹ دیا جائے گا لیکن ان کی آنکھوں میں بھی دھول جھونک دی گئی اور سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ دے دیا گیا، اتنی بڑی ’گرینڈ کرپشن‘ کی مثال ہزاروں کیسز میں بھی نہیں ملتی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بے گناہ ہیں ان کو کسی مقدمے میں نہیں پھنسانا چاہتے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا کہ جو بے گناہ ہیں ان کو کسی مقدمے میں نہیں پھنسانا چاہتے لیکن قوم کا پیسا لوٹنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہوگی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ہمارے سامنے کرپشن کی ایک ایسی مثال سامنے آئی ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

عرفان قادر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے 19 کروڑ پاؤنڈ (آج کے 70 ارب روپے) پاکستان کے قومی خزانے میں آنے تھے لیکن اس وقت کی حکومت نے بڑی چالاکی سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ پیش کیا اسی طرح وہ قوم کا پیسا سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس پر تفتیش ہونی چاہیے کہ اس پیسے کا کیا ہوا، کیونکہ ابھی تک وہ پیسا سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں رکھا ہوا ہے، یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ اس پیسے کا کیا کرنا چاہیے۔

معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا کہ یہ بتایا گیا کہ وہ پیسہ پاکستان آیا ہے لیکن اس وقت کی حکومت نے وہ پیسہ بحریہ ٹاؤن گروپ کے لوگوں کو دیا اور اس کے لیے 2019 کے کابینہ اجلاس میں مبہم زبان لکھی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا تھا کہ یہ پیسہ ریاستِ پاکستان کو منتقل کیا جا رہا ہے تو کیا سپریم کورٹ آف پاکستان کا اکاؤنٹ ریاستِ پاکستان کا تھا؟

عرفان قادر نے کہا کہ جو پیسہ ریاستِ پاکستان کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کیا گیا اس کے بدلے القادر ٹرسٹ قائم کیا گیا اور 448 سے زائد کنال زمین اس ٹرسٹ کو مفت میں دی گئی جس کی اس وقت کی مالیت 24 کروڑ روپے تھی۔

عرفان قادر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کا ذکر آتا ہے جبکہ فرح گوگی اور زلفی بخاری بھی اس میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح کیس ہے، دنیا میں اس سے بڑی بدعنوانی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نے سمجھا کہ حکومتِ پاکستان کا بینک اکاؤنٹ دیا جائے گا لیکن ان کی آنکھوں میں بھی دھول جھونک دی گئی اور سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ دے دیا گیا، اتنی بڑی ’گرینڈ کرپشن‘ کی مثال ہزاروں کیسز میں بھی نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا جائزہ کیوں نہیں لیا۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو ہیومن رائٹس کورٹ کے قیام کا حکم

?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں شاندار سفارت خانہ تعمیر کرنے کا منصوبہ

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: تل ابیب کے علاقے میں پلاننگ اینڈ کنسٹرکشن کمیٹی نے ہرٹزیلیا

یمن میں قیدیوں کے تبادلے پر عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ کی کوشش

?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کے ایک سیاسی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ اقوام

یمن مذاکرات میں عمان کے رویہ سے سعودی عرب ناخوش

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:اطلاعاتی ویب سائٹ انٹیلی جنس آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ

امریکی ماہرین تعلیم صیہونی بائیکاٹ کےحامی

?️ 3 مئی 2022سچ خبریں:   ایک امریکی اخبار نے لکھا کہ ہمیں آخرکار فلسطین کی

میکرون نے وینزویلا کی اپوزیشن رہنما کے مطالبات کی حمایت کر دی

?️ 4 جنوری 2026 میکرون نے وینزویلا کی اپوزیشن رہنما کے مطالبات کی حمایت کر

ہمارے پاس جامع انتفاضہ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں:حماس

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:حماس کے سینئر رکن نے فلسطینی نوجوان کی شہادت پر رد

صیہونی جرائم میں امریکی جاسوس اداروں کا کردار

?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے