’14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے‘، الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) ‏الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے انعقاد کو ناممکن قرار دیتے ہوئے حکم پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں عدالت عظمیٰ سے 4 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انتخابات کے انعقاد سے متعلق آرٹیکلز کو ایک ساتھ پڑھا جائے، سپریم کورٹ کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، عدالت نے تاریخ دے کر اختیارات سے تجاویز کیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالت قانون کی تشریح کر سکتی ہے، قانون کو دوبارہ لکھ نہیں سکتی، بااختیار الیکشن کمیشن وقت کی ضرورت ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی اور فنڈز فراہم نہیں کیے گئے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور دیگر امور کے لیے فنڈز نہیں ملے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے قومی اسمبلی کے الیکشن شفاف نہیں ہو سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ آرٹیکل 254 سے استفادہ مدت میعاد گزرنے سے پہلے بھی کیا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ نے حاجی سیف اللہ کیس میں آرٹیکل 254 کو پری میچور استعمال کیا۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا 11 رکنی لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے، سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے ماضی میں الیکشن کو 4 ماہ آگے بڑھانے کی اجازت دی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار دیتے ہوئے نئی تاریخ کا مطالبہ بھی کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بالترتیب 14 اور 18 جنوری کو تحلیل ہوئیں، قانون کے تحت اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 90 روز کے اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔

اس طرح 14 اپریل اور 17 اپریل پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے انعقاد کی آخری تاریخ تھی لیکن دونوں گورنرز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کی تجویز ملنے کے بعد انتخابات کی تاریخیں طے کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن کو اسٹیک ہولڈرز سے مشورے کا کہا تھا۔

مارچ میں الیکشن کمیشن نے 30 اپریل بروز اتوار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات پر پولنگ کے لیے شیڈول جاری کر دیا تھا، تاہم 23 مارچ کو الیکشن کمیشن نے 30 اپریل بروز اتوار کو شیڈول پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کو ملتوی کردیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے ردعمل میں 23 مارچ کو پی ٹی آئی نے پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں 25 مارچ کو پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی۔

4 اپریل کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا تھا۔

20 اپریل کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے واضح کیا تھا عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی۔

مشہور خبریں۔

ملک کب آزاد ہوگا؟ محمود خان اچکزئی کی زبانی

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن رہنما محمود

شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر معافی؛ صیہونی کیا چاہتے ہیں؟

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت اپنے جرائم سے رائے عامہ کو ہٹانے کے لیے

تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں یافا کی بندرگاہ میں تین دھماکے

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب

مہنگائی میں کمی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، سیاسی استحکام بھی لائیں گے، مریم اورنگزیب

?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

حملہ آور ’جارحانہ‘ تھے، گھر سے ایک چیز تک نہ اٹھائی، کرینہ کپور

?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: بولی وڈ اسٹار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور

مغرب یوکرین کے بحران کو کیوں طول دے رہا ہے ؟

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب دمتری میدویدیف نے کہا کہ

مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:مراکش کے عوام کے ایک گروپ نے رباط شہر میں ملکی

Police to deploy more than 5,800 personnel for IMF-World

?️ 9 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے