?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی جانب سے بجلی ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ایک اور پیش رفت سامنے آگئی، حکومت سے نظرثانی شدہ معاہدوں کے بعد 11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ٹیرف کمی کرنے کے لیے مشترکہ درخواست دے دی، نیپرا 16 اپریل کو درخواست کی سماعت کرے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق نیپرا میں درخواست بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز نے دی ہے، بیگاس پر چلنے والے چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو ملز یونٹ ٹو، تھری، المعیز انڈسٹریز، چنار انرجی، تھل انڈسٹریز، حمزہ شوگر ملز، آر وائی کے ملز اور شاہ تاج شوگر ملز نے درخواست جمع کرائی ہے۔
2002 کی پاور پالیسی کے تحت چلنے والے پاور پلانٹس اٹک جین اور فاونڈیشن پاور کمپنی نے بھی نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے۔
وفاقی کابینہ نے ان آئی پی پیز کے ساتھ دسمبر 2024 اور جنوری 2025 میں نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی، بیگاس پر چلنے والے پاور پلانٹس سے قومی خزانے کو 238 ارب روپے کی بچت ہوگی، سی پی پی اے اور آئی پی پیز کی مشترکہ درخواست پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گی۔
نیپرا سماعت میں بیگاس پاور پلانٹس کےٹیرف فیول کاسٹ کمپونینٹ کا جائزہ لیا جائے گا، بیگاس پاور پلانٹس کے ورکنگ کیپٹل کمپونینٹ کو 50 فیصدکم کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔
بیگاس پاور پلانٹس کی ای پی سی لاگت کے 0.70 فیصد انشورنس کیپ پر نظرثانی کا جائزہ لیا جائے گا، اٹک جین، فاونڈیشن پاور کی ای پی سی لاگت کے 0.90 فیصد انشورنس کیپ پر نظرثانی کاجائزہ لیا جائے گا۔
ان پاور پلانٹس کی او اینڈ ایم انڈیکسیشن میکنزم پر نظرثانی کا معاملہ بھی زیر غور آئےگا-
یاد رہے کہ نیپرا میں اس سے پہلے 2002 کی پاور پالیسی کے تحت 7 آئی پی پیز نے درخواست جمع کرائی تھی، جس پر نیپرا سماعت بھی کرچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل فلسطینی ریاست کو ختم نہیں کر سکتا
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کی صبح کہا کہ اسرائیل
دسمبر
بھارت کی جمہوریت پر سوالیہ نشان
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت
اگست
فردوس عاشق نے جوہر ٹاؤن حملے کا ذمہ دار راء کو ٹھہرایا
?️ 29 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی
جون
روس اور شام کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر بات چیت
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے روسی وزیر
دسمبر
عراقی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تفصیلات
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی وزیراعظم آئندہ اپریل میں امریکی حکام سے ملاقات کے
مارچ
بھارت سے کشیدگی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی فضل الرحمٰن اور حافظ نعیم سے ملاقات
?️ 29 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں جمعیت
اپریل
یوکرین کے شہر خارکیف میں دھماکہ
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے ہفتے کی صبح مشرقی یوکرین
اکتوبر
پوری قوم کو یکجا ہوکر سیلاب کا مقابلہ کرنا ہوگا‘ باہر ہوتا تو ضرور فنڈ ریزنگ کرتا، عمران خان
?️ 9 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا
ستمبر