?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ایک مینڈیٹ ہمارا 8 فروری کو چوری ہوا تھا دوسرا مینڈیٹ ہمارا مخصوص نشستوں کے فیصلے سے چوری ہوا ہے، مخصوص نشستوں کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ یہ ملک بے آئین اور بے قانون ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم کی مشترکہ سازش سے عمران خان کی حکومت گرائی گئی سندھ ہاؤس میں بے ضمیروں کی منڈی لگائی گئی عمران خان نے دو صوبوں میں حکومت کی قربانی دی لیکن آئین اور قانون کو روندتے ہوئے 90 روز میں الیکشن نہیں کروائے گئے، عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانا جہادی مرحلہ تھا، آر او کے دفتر کے باہر سے کاغذات نامزدگی چھین لیے جاتے تھے اس سب کے باوجود تحریک انصاف نے 180 سیٹیں جیتیں اور 17 سیٹیں جیتنے والی جماعت کو 110 سیٹیں دے کر اقتدار سونپ دیا گیا۔
شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں کہ اس ملک کا نظام مفلوج ہو چکا ہے، اس فالج زدہ نظام کے اثرات آہستہ آہستہ سارے ملک کو برداشت کرنے پڑ رہے ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ تحریک انصاف کے خلاف ہی فیصلہ نہیں ہے بلکہ اس سے قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے، قاضی فائز عیسیٰ کا گھناؤنا کردار تاریخ میں یاد رکھا جائے گا جس دن قاضی فائز عیسیٰ نے حلف اٹھایا تھا اس سے پہلے ہی اس کی بطور جج غیر جانبداری دفعن ہو چکی تھی قاضی فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانا ہی نہیں چاہیے تھا قاضی فائز عیسیٰ عدلیہ کی تاریخ کے پہلے جج تھے جنہوں نے عدلیہ کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ قوم کے عظیم الشان لیڈر عمران خان کو کال کوٹھری میں بند کر رکھا ہے، سینکڑوں مقدمات ہیں سینکڑوں وکلاء کی ملاقات ضروری ہے، جیل کے اندر بیوی کو قید کر رکھا ہے، جیل مینوئل کے مطابق میاں بیوی کی بھی ملاقات نہیں کروائی جاتی، سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، پنجاب سے آنے والے ملاقاتیوں کی ملاقاتیں نہیں کروائی جاتیں، ریاست غلام ہو چکی ہے، ریاست اتنی خوفزدہ ہے ان کو اتنا ڈر ہے کہ اگر عمران خان سے کسی کو ملاقات کرنے دے دی تو کوئی ایسا پیغام عمران خان نہ دے دیں جس سے لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئیں۔
مشہور خبریں۔
صوبے میں پولیو کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 28 نومبر 2021لاہور ( سچ خبریں) ) پنجاب حکومت نے صوبے کو پولیو سے
نومبر
راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 16 غیرملکی باشندے گرفتار
?️ 22 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی میں سکورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16
فروری
ٹرمپ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں غزہ جنگ میں واپسی کے حامی
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو
جنوری
ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
?️ 10 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) دسمبر 2014 میں محض 16 سال کی عمر میں
نومبر
سعودی عرب، امارات یا اسرائیل یمن کو شکست نہیں دے سکتے: مارکر
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونیستی ویب سائٹ د مارکر نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی
ستمبر
وزیر اعظم نے بھارتی فیلم کی کلیپ شیئر کر کے ڈیلیٹ کیوں کی
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر
اپریل
افغانستان میں ایک بار پھر بم حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 7 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
جون
صدر مملکت سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، فولادی بھائی چارے کے عزم کی تجدید
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر
اگست