یہ تمام اپوزیشن والے بروکر ہیں،عمران خان کی جنگ سامراج کے خلاف ہے:ڈاکٹر شہباز گل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام اپوزیشن والے بروکر ہیں،عمران خان کی جنگ سامراج کے خلاف ہے،افواج پاکستان ملکی سلامتی و استحکام کی ضامن ہے،افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

کسی دوسرے حکمران نے اس ملک کےلئے کچھ بھی نہیں کیا،بھلے قوم غریب ہے لیکن غیرت مند ہے،یہ پٹاراکھل گیا کہ باہر بیٹھ کر کہا جاتا ہے کہ ہر صورت عمران خان کو ہٹایا جائے ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیار ہوجائیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ 7تاریخ کو مراسلہ موصول ہوا،مراسلے میں مطالبات تسلیم نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی،کسی ملک کو ڈکٹیٹ کرنے کی مثال نہیں ملتی،اس میں کچھ صحافیوں کو اعتماد تھاکچھ کو نہیں تھا، پاکستان کو بیرونی ممالک کی جانب سے عمران خان کو ہٹانے پر ڈکٹیٹ کیا جارہا ہے،اگر عمران خان کو نہ ہٹایا گیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس پر میں نے کہا کہ جن صحافیوں کو اس بات پر شبہ تھا وہ بھی کھل کر ان کے حق میں بات کررہے ہیں،نامور صحافی کہہ رہے ہیں کہ بیرونی قوتیں عمران خان کو ہٹانا چاہتی ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ ہم اکانومی کے مسائل سے دوچارہیں،ہمیں قرضے لینے پڑتے ہیں،ہم اچھے بھی ہیں اور برے بھی،وزیراعظم عمران خان نے اس ملک کے لئے بہت کچھ کیا ہے،کسی دوسرے حکمرا ن نے اس ملک کےلئے کچھ بھی نہیں کیا،بھلے قوم غریب ہے لیکن غیرت مند ہے،یہ پٹاراکھل گیا کہ باہر بیٹھ کر کہا جاتا ہے کہ ہر صورت عمران خان کو ہٹایا جائے ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیار ہوجائیں،اگر عمران خان کو ہٹا دیا تو ان کے سارے گناہ معاف کر دیئے جائیں گےجمعرات کو  اسلام آباد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی بونوں کو اہمیت نہیں دیتے،یہ تمام اپوزیشن والے بروکر ہیں،عمران خان کی جنگ سامراج کے خلاف ہے،افواج پاکستان ملکی سلامتی و استحکام کی ضامن ہے،افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیراعظم عمران خان نے کسی کو استعفیٰ کی پیشکش نہیں کی،عمران خان ان کے خلاف آخری گیند تک مقابلہ کریں گے۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت بہادر لیڈر ہیں،قوم کو اپنے عظیم رہنما پر فخر ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطین میں ظلم اور نسل کشی ہورہی ہے: کبریٰ خان

?️ 19 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت

قومی اسمبلی کے 24 حلقوں میں مسترد شدہ ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ رہنے کا انکشاف

?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے کم از کم 24 حلقوں میں

اس سے پہلے کہ پچھتانا پڑے عراق سے چلے جاؤ؛عراقی مزاحمتی تحریک کا ترکی سے خطاب

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزحمتی تحریک کی تنظیم کتائب حزب اللہ نے اپنے ایک

عثمان بزدار کا نواز شریف پرغیرقانونی طور پرپلاٹس الاٹ کرنے کا الزام

?️ 19 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ہزاروں

وزیر خارجہ کا آسٹریلین ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ

?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اور  آسٹریلین وزیر خارجہ

معاریو: اسرائیلی فوج میں افرادی قوت کی کمی 10,000 تک پہنچ گئی

?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج میں افرادی قوت کی کمی 10 ہزار تک

سعودی عرب میں صیہونی وزیر کی پہلی پیشی

?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے

رہنما انصار اللہ: غزہ کی پیش رفت انسانیت کے ماتھے پر شرمندگی کا داغ ہے

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ غزہ کی پٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے