یکم دسمبر سے ڈھائی مہینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

یکم دسمبر سے ڈھائی مہینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

?️

کراچی (سچ خبریں) سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل  کی جارہی ہے ،موسم سرما میں گھریلو صارفین کی اضافی طلب کو پورا کرنے کے لیے سندھ اور بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی یکم دسمبر سے 15 فروری 2022 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) اور حکومت پاکستان کے منظور کردہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے ترجیحی حکم نامے، جس میں گھریلو اور تجارتی صارفین سر فہرست ہیں، کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ گھریلو اور تجارتی صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے، بالخصوص بلوچستان کے صارفین جو پہلے سے ہی سردیوں کے موسم کا سامنا کر رہے ہیں، سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل غیر برآمدی صنعتوں کے تمام کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی تین روز قبل موسم سرما میں اضافی مانگ کی وجہ سے اگلے احکامات تک بند کر دی گئی تھی۔تاہم تمام عام صنعتوں، زیرو ریٹیڈ ایکسپورٹ انڈسٹریز بشمول اس کے کیپٹیو پاور پلانٹس اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ان انتظامات سے حاصل ہونے والی گیس کو گھریلو صارفین کو فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ سردیوں کے موسم کے تناظر میں اپنی گیس کے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کر سکیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں انسانی جانوں کی بقا کے لیے اضافی گیس کی فراہمی ناگزیر ہے کیونکہ گیس ان لوگوں کے لیے لائف لائن کا کام کرتی ہے جنہیں انتہائی کم درجہ حرارت میں گیس کے مختلف آلات کے ذریعے خود کو گرم رکھنے کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی اس معاملے پر سی این جی سیکٹر سے اس بات کی توقع کرتی ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے انہیں شعبے کی جانب سے تعاون حاصل رہے گا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی تباہی پہلے سے کہیں زیادہ قریب

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے یوم نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع

بورڈ آف گورنرز میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری سے صہیونیوں کی ہچکچاہٹ

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:   بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی IAEA کے بورڈ آف گورنرز

ڈپریشن، دولت اور اپنوں سے محبت کی بات پر رومیسہ خان کو تنقید کا سامنا

?️ 28 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ رومیسہ خان کی جانب

صہیونیوں نے غزہ میں پانی پر بھی پابندی لگائی

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:Knesset کے نائب نسیم واتوری نے اسرائیلی جنگی کابینہ کے انتہائی

ایف بی آر کو رواں سال 76 فیصد زائد ٹیکس گوشوارے موصول

?️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کو 6 نومبر تک ٹیکس

وہ عرب ممالک جنہوں نے صادق کے وعدے کے خلاف فوری ایکشن لیا؟

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: بلال نزار ریان نے یمن پر صیہونی حکومت کے حملے

فون بند ہونے کے باوجود بینک اکاؤنٹ سے 80 لاکھ روپے چوری؛سائبر فراڈ کی نئی قسم

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک پرائیویٹ کمپنی

اقوام متحدہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری ظلم و بربریت پر جوابدہ بنائے: حریت کانفرنس

?️ 15 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے