🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے، حتمی اعلان آج ہوگا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا، دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے 61 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دوہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ریفائنری قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے، مٹی کا تیل 14 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 87 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے، قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ آج شام کو کرے گی۔
دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر سے ورچوئل میٹنگ کی۔
ورچوئل میٹنگ کے دوران اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مالیاتی خسارہ میں کمی اور پائیداراقتصادی نمو کیلئے حکومت ڈھانچہ جاتی مسائل کو حل کرے گی، حکومت معاشی طور پر کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے معیشت پر بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔
وزیر خزانہ نے ملک میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بنیادی ڈھانچہ، فصلوں اور روزگار متاثر ہونے سے پیداہونے والی معاشی صورتحال کے بارے میں آئی ایم ایف کے مشن چیف کوآگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے معاشی طورپرکمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے قومی معیشت پر بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی، مالیاتی خسارہ میں کمی اور پائیدار اقتصادی نمو کیلئے حکومت ڈھانچہ جاتی مسائل کوحل کرے گی۔
وزیر خزانہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے اپنے دورہ امریکہ کے دوران ہونے والی ملاقات کا حوالہ بھی دیا جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں پاکستان کا ساتھ دینے اور پروگرام کی شرائط پر نظرثانی کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تجویز کردہ اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایم ایف کے مشن چیف نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور معیشت کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں آئی ایم ایف کے جائزے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی حمایت کا بھی اظہار کیا اور اسی تناظر میں ایم ڈی آئی ایم ایف کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کا ذکر کیا۔
مشن چیف نے سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی قرض دہندگان کی جانب سے پاکستان کی مدد پر بھی بات کی۔
وزیر خزانہ نے عالمی معیشت کے لیے مشکل وقت میں آئی ایم ایف کی حمایت پر آئی ایم ایف مشن چیف کا شکریہ ادا کی۔
مشہور خبریں۔
یمن نے 2024 میں امریکہ اور اسرائیل کو کیسے ناک رگڑائی؟
🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج، جو ایک دہائی سے جنگ اور پابندیوں
جنوری
ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں: وزیر خارجہ
🗓️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ
ستمبر
وزارت تعلیم نے 20 جون کے بعد ملک بھر امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا
🗓️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی کا 29 واں
مئی
خطہ میں مزاحمتی محاذ کا مقام
🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی تحریک کے امریکہ کے بجائے مشرق کی طرف
اگست
بائیڈن کی نیتن یاہو کے لیے 38 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری
🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات دو ریپبلکن امیدواروں، ٹرمپ اور ڈیموکریٹ، بائیڈن کے
اکتوبر
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے دفتر میں اہم افسران کی تعیناتی
🗓️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے
اکتوبر
جرمنی کو 8.5 بلین ڈالر کے امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی فروخت
🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:پینٹاگون سے وابستہ ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی
مئی
ایران اور مصر کی قربت نے صیہونیوں کو کیوں سیخ پا کیا ہے؟
🗓️ 1 جون 2023سچ خبریں:تہران ریاض تعلقات کی بحالی کے بعد ایران اور مصر کے
جون