یو ای ٹی لاہور کا انقلابی قدم،پاکستان کی پہلی چیئر آن پولیمر سسٹین ایبلٹی اینڈ سرکولیریٹی قائم

?️

لاہور: (سچ خبریں) یو ای ٹی لاہور نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کی پہلی چیئر آن پولیمر سسٹین ایبلٹی اینڈ سرکولیریٹی قائم کر دی۔اس مقصد کے لیے شعب پولیمر اینڈ پروسیس انجینئرنگ یو ای ٹی لاہور اور ملک کی چھ صفِ اول کی صنعتوں بشمولSPEL لمیٹڈ، پاک پیٹروکیمیکل لمیٹڈ، ٹی ایم ربرز پرائیویٹ لمیٹڈ، منہاس پائپس، آئی پاک اور جلانی پلاسٹکس کے مابین تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

یہ منفرد اور دور رس اقدام پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ماڈل ہے،جس کے تحت متعدد نجی صنعتی اداروں نے مشترکہ طور پر ایک سرکاری جامعہ کے ساتھ ملکر سسٹین ایبلٹی،سرکولر اکانومی اور جدید پلاسٹکس انجینئرنگ کیلئے باقاعدہ تحقیقی و تدریسی چیئر قائم کی ہے۔

یو ای ٹی لاہور کی جانب سے اس تاریخی معاہدے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے دستخط کئے،جس سے جامعہ کے اس عزم کا اعادہ ہوتا ہے کہ یو ای ٹی صنعت و جامعہ کے باہمی اشتراک،عملی تحقیق اور پائیدار صنعتی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔

معاہدے کے تحت شراکت دار صنعتی ادارے اس چیئر کی مکمل سرپرستی کریں گے،جس میں ایک پروفیسر اور دو عملے کے ارکان کی تنخواہوں کی مکمل فنڈنگ کے ساتھ ساتھ تحقیق و ترقی کیلئے مالی معاونت بھی شامل ہے۔یہ چیئر پلاسٹکس ری سائیکلنگ، سرکولیریٹی، پائیدار مواد،صنعتی فضلے کے موثر استعمال اور ماحول دوست مینوفیکچرنگ جیسے اہم شعبہ جات میں جدید تحقیق،ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ اور استعداد سازی پر کام کرے گی۔

معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ اس چیئر کا قیام اکیڈمیا اور قومی صنعتی و ماحولیاتی ترجیحات کے درمیان ہم آہنگی کی جانب ایک انقلابی قدم ہے،جو نہ صرف معیاری تحقیق بلکہ ہنر مند افرادی قوت اور قابلِ عمل صنعتی حل فراہم کرے گا۔شریک صنعتی اداروں کے نمائندگان نے اس مشترکہ کاوش کو پائیدار ترقی کی جانب ایک مضبوط پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام تعلیمی جدت اور صنعتی عملدرآمد کے درمیان خلا کو پر کرے گا اور پاکستان کو قومی و عالمی سطح پر سسٹین ایبلٹی اہداف کے حصول میں مدد دے گا۔

چیئر آن پولیمر سسٹین ایبلٹی اینڈ سرکولیریٹی مستقبل میں قومی سطح پر تحقیقی اشتراک، پالیسی سازی میں معاونت،صنعت سے جڑی جدت اور نوجوان انجینئرز و محققین کی تربیت کا مرکز بنے گی اور یوں یو ای ٹی لاہور کو خطے میں پائیدار پلاسٹکس اور سرکولر اکانومی کے میدان میں ایک نمایاں قائدانہ مقام دلائے گی۔

مشہور خبریں۔

چین کی کراچی ایئرپورٹ دھماکے کی مذمت، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی سفارتخانے نے گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ کے

سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔ مریم نواز

?️ 30 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی

حکومت سینیٹ انتخابات میں عمران خان کے لیئے دھاندلی کی راہ ہموار کر رہی ہے

?️ 6 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

روس کو یوکرین کی تعمیر نو کے لیے ادائیگی کرنا ہوگی: زیلینسکی

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کی شام کہا

گوگل نے اے آئی ویڈیوز ٹول تیار کرلیا

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے آرٹیفیشل

وزیر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کر لی

?️ 30 اپریل 2021گلکت (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی

اوباما اور بائیڈن سمیت متعدد شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک کرنے کے الزام میں برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا گیا

?️ 23 جولائی 2021واشنگتن (سچ خبریں)  امریکا کے سابق صدر بارک اوباما اور موجودہ صدر

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی

?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے