یومِ پاکستان جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، ایوان صدر میں پروقار تقریب، مسلح افواج کی پریڈ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان آج ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایوان صدر میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب ہوئی، صدر مملکت آصف زرداری تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں غیرملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، اس دوران مسلح افواج کی پریڈ ہوئی، تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے پریڈ کا حصہ تھے، آرمی، نیوی اور فضائیہ کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، قومی پرچم کو سلامی دی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کی آمد پر چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، صدر مملکت آصف زرداری روایتی بگھی میں تقریب میں پہنچے، جس کا بگل بجا کر اعلان کیا گیا، صدر مملکت نے استقبالیہ کمیٹی کے ارکان سے مصافحہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلح افواج کے سربراہان سٹیج پر موجود رہے، یوم پاکستان کی پریڈ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرکے دشمن پر لرزہ طاری کردیا، پاک فضائیہ کی شیر دل فارمیشن نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا، جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16، جے 10 سی، میراج طیاروں کے ذریعے شاندار فلائی پاسٹ کیا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہیں، لاکھوں قربانیوں کی بدولت پاکستان کاخواب حقیقت میں بدلا، شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا، بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، پاکستان کا مقصد مضبوط اور جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے، نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولے، ان شا اللہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانا ہے، جو طاقتور اور ترقی یافتہ ہو، شاندار پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتاہوں، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، ففتھ جنریشن وار فیئر ایک اہم چیلنج ہے، ہم باحوصلہ قوم ہیں، چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مادر وطن کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابھرتی قوم سے جوہری طاقت تک کا سفر استقامت اور مضبوط عزم سے طے ہوا، ہمارا سفر ختم نہیں ہوا، ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لے کر جانا ہے، وطن کی حفاظت میں جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسی طرح چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی، آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 23 مارچ 1940ء تاریخ کا وہ لمحہ ہے جس نے پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی، اللہ کے فضل سے قوم جمہوریت اور اسلام کے اصولوں کے تحت ترقی منازل طے کررہی ہے، پاکستان اپنے جمہوری اداروں اور شہریوں کی فلاح و بہود کےلئے پرعزم ہے۔

مشہور خبریں۔

میانمار میں صحافیوں کے خلاف کاروائی جاری، متعدد افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی

🗓️ 13 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں جب سے باغی فوج نے جمہوری حکومت

لاجن الهذلول کی 3 سابق امریکی اہلکاروں کے خلاف شکایت

🗓️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:  الحدود الیکٹرانک انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ اس نے الهذلول

ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا زیر تعمیر چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ

🗓️ 14 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل

ہمیں ایران کے ایٹمی ایجنسی جائزے پر بھروسہ ہے: واشنگٹن

🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:   بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی

بھارت جتنا بھی ظلم کرلے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتا: حریت رہنما

🗓️ 24 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر

حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے:فواد چوہدری

🗓️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے

جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

🗓️ 16 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) اے ٹی سی راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ

فی الحال جنگجوؤں کو یوکرین بھیجنا صحیح طریقہ نہیں ہے: انگلینڈ

🗓️ 3 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر دفاع بن والیس نے کہا کہ ملکی حکومت نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے