یوسف رضا گیلانی کے استعفی پر شاہ محمود قریشی کا رد عمل سامنے آگیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ یوسف رضا گیلانی نے استعفیٰ نہیں دینا، انہوں نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو شخص ملک کا وزیراعظم رہ چکا ہو، اسے اپوزیشن لیڈر کی جگہ جچتی نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر بننے کے لیے ووٹ خریدے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر ضرور بنیں مگر خریدو فروخت سے نہ بنیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات کی وجہ یوسف رضا گیلانی ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اصولوں پر قومی اسمبلی کی نشست چھوڑی، وزارت خارجہ سے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن لیڈر کی سیٹ چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بطور اپویشن لیڈر اپنا استعفیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو جمع کروایا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرا تعلق میری پارٹی کے ساتھ ہے اور مجھے یہ عہدہ پارٹی نے دیا تھا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ میں بل کی منظوری کی ذمہ داری چیئرمین پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے خود بل کے حق میں ووٹ دیا حالانکہ چیئرمین سینیٹ ہاوس کا کسٹوڈین ہوتا ہے حکومت کا نہیں۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے استفسار کیا کہ بل کو انہیں خفیہ رکھنے کی ضرورت کیا تھی؟ میں نے ہاؤس میں بھی کہا تھا کہ اس کا کریڈٹ چیئرمین کو ملنا چاہئیے۔

پروگرام کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے پوری زندگی پارٹی کے لیے قربانی دی ، میں نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کوئی ڈیل نہیں کی، اگر ڈیل کی ہوتی تو میں چیئرمین سینیٹ ہوتا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 16 ممبرز ہمارے ایسے ہیں جنہوں دھوکہ دیا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا ک ہعدم اعتماد کے لیے انہیں سپورٹ ملی تھی، ہر ایم این اے کو فنڈز دیئے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

افغان خانہ جنگی کا نقصان پاکستان کو بھی ہوگا

?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے

شام کے علاقے دیر الزور میں کئی راکٹ گرے

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:     صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے جمعہ کی صبح

عمران خان نے کبھی پاکستان نہ چھوڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے

?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی کے چیئرمین

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے معاملے پر حکمراں اتحاد 2 دھڑوں میں تقسیم

?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر

ہمارے 155 ممالک میں 400,000 فوجی ہیں: امریکی جنرل

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی نے کہا

امریکہ کے ساتھ روس کے تعلقات بحران ہیں: پیوٹن

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ واشنگٹن اور ماسکو کے

فلسطینی مزاحمتی گروہ کی صیہونیوں کو شدید دھمکی

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین الاسود نے صہیونی دشمن کو وسیع

نہ قیدی رہا ہوں گے نہ ہم جیتیں گے: واللا نیوز کا تجزیہ

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والہ نیوز نے کہا کہ یہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے