ہنگو میں پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی

?️

ہنگو: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق دوآبہ میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب پولیس افسران سرچ آپریشن سے واپس آ رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل، پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں رکھا پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سی ٹی ڈی پشاور میں دھماکے اور ضلع ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹس طلب کر لیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعلیٰ نے واقعات کی وجوہات جاننے اور حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور دھماکے میں سی ٹی ڈی اہلکار کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے ہنگو دھماکے میں زخمی ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اور سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کے حوصلے اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے صوبے میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے اور مشتبہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو ضلع ہنگو میں مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح دہشت گرد کی فائرنگ سے ایک پولیس جوان زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا، پولیس جوانوں نے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے حملہ آور کو ماردیا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خاص طور پر دہشت گردی کی سرگرمیوں اس وقت نمایاں طور پر اضافہ دیکھا گیا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے نومبر 2022 میں حکومت کے ساتھ ہونے والا جنگ بندی معاہدہ ختم کر دیا تھا۔

معاہدہ ختم کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی نے اعلان کیا تھا کہ وہ سیکورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں تیزی لائے گی۔

ایسے ہی ایک واقعے میں 24 اکتوبر کو ہنگو میں ہونے والے دھماکوں میں ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے، پولیس کے مطابق، ان دھماکوں کے پیچھے بھی کالعدم ٹی ٹی پی ملوث تھی۔

اس سے قبل، 19 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق، یہ ناکام حملہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے کیا گیا تھا اور بکا خیل پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

مشہور خبریں۔

حمزہ شہباز کی رہائی سے سینیٹ انتخابات پر پڑنے والا فرق،شیخ رشید

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ٰوفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان

استنبول مذاکرات میں کوئی معاہدہ نہ ہونے کا مطلب اسلام آباد اور کابل کے درمیان جنگ ہے: پاکستان

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ہفتے کے

مشترکہ ڈیجیٹل اسپیس کی حفاظت کی ضرورت: برکس اور سائبر سیکیورٹی

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: دنیا بھر میں سائبر حملوں میں 80 فیصد سالانہ اضافے نے

الجزائر کی جامع مسجد کو 2021 کا بہترین آرکیٹیکچرل ڈیزائن ایوارڈ

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:الجزائر کی جامع مسجد کو شکاگو میوزیم آف آرکیٹیکچر اور یوروپی

خاص فلم کو اسکار ایوارڈ ملنے پر صیہونی حکومت سیخ پا 

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر ثقافت کی جانب سے ’’کوئی اور سرزمین نہیں‘‘

ایران نے پہلی مرتبہ جس انداز میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا اس کی نظیر نہیں ملتی، وزیراعظم

?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ

عالمی بینک کی 2 پاکستانی منصوبوں کی معاونت کیلئے فنڈز کی منظوری

?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے

مصر پاکستان کا برادر ملک، دوطرفہ تعاون سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ فیلڈمارشل سید عاصم منیر

?️ 23 اکتوبر 2025راولپنڈی(سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کا سرکاری دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے