?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں اور نور الحق قادری کالعدم تنظیم سے مذاکرات کررہے ہیں ، وزیراعظم آفس قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا متعلق اعلامیہ جاری کرے گا ، ہماری خواہش ہے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں کیوں کہ حکومت نے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے لیکن اس کے ساتھ ریاست کی رٹ کو بھی ہر حال میں قائم رکھنا ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں کالعدم جماعت کے دھرنے سے متعلق غور کیا گیا ، اجلاس میں کالعدم جماعت کے مارچ سمیت قومی سلامتی کے دیگر امورکی حکمت عملی پربھی غور کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، نیول چیف امجد خان نیازی، ایئرچیف ظہیر احمد بابر،ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، فوادچوہدری، پرویزخٹک ، نورالحق قادری نےشرکت کی۔
دوسری طرف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا نیٹ ورک چلانے والے 12 افراد کو گرفتار کر لیا ، یف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا نیٹ ورک چلانے والوں کے خلاف لاہور ، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں آپریشن کیا ، اس دوران محمد حسن، غلام شبیر، شاہزیب نذیر ، نعیم اختر ، ایوب ، حسین رسول اور حمزہ شیخ سمیت 12 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، جس سے متعلق ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ یہ افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور جعلی تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے تھے۔


مشہور خبریں۔
عوام کیلئے اچھی خبر، ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی عوام کے لیے بجلی کے بلوں میں
اگست
ابو عبداللہ خطرہ کا تل ابیب کے لیے صالح العروری سے کم نہیں تھا
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شہداء زندہ ہیں، یہ پیارے معاشرے کے سیاسی، سماجی اور ثقافتی
نومبر
مسلسل دسویں روز روپے کی قدر میں کمی،
?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج
ستمبر
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس کا احوال
?️ 26 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید
مارچ
یوکرین کو باقی رہنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ سابق امریکی کرنل کا مشورہ
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی کرنل نے جوابی حملوں میں یوکرین کی فوج
اگست
Tourists from Singapore are frequent users of Airbnb in South Korea
?️ 31 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے۔ پاکستان
?️ 8 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت خطے اور
جنوری
بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی، ترک صدر نے بڑا بیان جاری کردیا
?️ 12 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں) بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی
جولائی