?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کی ہرممکن کوشش کریں گے،ہم روٹیشن پالیسی کی جانب بڑھ رہے ہیں، یہ پہلا سال ہے کہ فرٹیلائزر کمپنیز کو بھی گیس فراہم کی جارہی ہے، صنعتوں کو کہہ رہے ہیں ہفتے میں ایک دن گیس کا ناغہ کریں، موجودہ حکومت جب سے آئی ہے گیس ذخائر میں 25 فیصد کمی ہو گئی ہے۔
جبکہ درآمد گیس مہنگی پڑتی ہے جو 2500 روپے تک پڑے گی، ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے تو بل دس گنا بڑھ جائیں ،ملک میں 28 فیصد علاقے ایسے بھی ہیں جہاں چوبیس گھنٹے گیس آرہی ہے۔ انہوں نے ڈومیسٹک کنکشن میں پر سال اضافہ ہورہا ہے۔ حماداظہر نے کہا کہ پوری دنیا میں ایل این جی کی قلت ہے،یورپ کو قطر کی جانب سے کوئی بھی کارگو نہیں بھیجا گیا، پاکستان کو قطر کی جانب سے ایل این جی کی فراہمی جارہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ملک میں گیس کے شدید بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا سردیوں میں گھریلوصارفین کو تین وقت گیس فراہمی کا وعدہ بھی جھوٹ نکلا، انہوں نے گھریلو صارفین کو گیس کی قلت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سردیوں میں صبح، دوپہر اور شام کو گھروں کو گیس دینے کا حکومتی وعدہ بھی جھوٹ نکلا ، حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ گھریلو صارفین کو کم ازکم تین اوقات گیس فراہم ہوگی لیکن یہ بھی نہ ہوسکا۔
عمران نیازی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے آج پورے پاکستان سے گیس غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ خواتین گھروں میں کھانا پکا سکیں۔ حکومت کا دعوی تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں۔عمران نیازی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے آج پورے پاکستان سے گیس غائب ہے، گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ خواتین گھروں میں کھانا پکا سکیں ۔
شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کا دعوی تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں، لوکل تو کیا برآمدی صنعت کو بھی گیس بند ہے، یہ نالائقی اور کرپشن نہیں تو اور کیا ہے؟ صنعتوں کو گیس نہیں ملی گی تو بے روزگاری مزید بڑھے گی، ٹیکس کہاں سے وصول ہوں گے؟ برآمدی صنعت کو گیس نہیں ملے گی تو ایکسپورٹ کے ڈالر کہاں سے آئیں گے؟ خود حکومتی ٹیم کے سابق رکن اعتراف کرچکے ہیں کہ عمران نیازی حکومت نے معیشت کا دیوالیہ نکال چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس کا بحران سراسر پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن اور نااہلی نے پیدا کیا ہے، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی گیس کا مکمل انفراسٹرکچر لگایا تھا، اتنی گیس لائی جاسکتی تھی جس سے عوام اور صنعت دونوں کی ضروریات کو بخوبی پورا کیا جاسکتا تھا، اصل مسئلہ گیس کا بحران نہیں، موجودہ حکومت کی کرپشن اورنااہلی کا ہے جو خود بحران پیدا کردیتا ہے، اہل حکومت ہوتی تو بروقت گیس خریدتی، نظام میں گنجائش موجود تھی، صرف بروقت انتظامات درکار تھے جو نہ ہوئے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی نوزائیدہ کابینہ کے خلاف صیہونی سڑکوں پر ہنگامہ
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے ہاتھوں عدالتی نظام کی طاقت
جنوری
عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں دیں:شاہ محمود قریشی
?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
اپریل
اقوام متحدہ کی سعودی عرب میں قید 20 کارکنوں کی صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے سعودی عدالتی نظام پر تنقید کرتے
جولائی
متحدہ عرب امارات جنگ کے جاری رہنے کا ذمہ دار
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں سوڈان کے نمائندے ادریس محمد نے کہا کہ
جون
2021 میں بحرین کی حکومت کو 2.5 بلین کا خسارہ
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: بحرین کا مالی خسارہ سال 2021 میں 953 ملین دینار
دسمبر
اندر سے کھوکھلی ہوتی صیہونی ریاست
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے النصیرات میں جرم کے صرف دو دن بعد،
جون
ایک نئی جنگ ہونے والی ہے: افغانستان میں سابق امریکی سفیر
?️ 27 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان میں سابق امریکی سفیر نے جمعرات کو خبردار کیا کہ
اگست
پاک بھارت میچ کیلئے جیب سے خریدی گئی ٹکٹ ضائع گئی:شیخ رشید
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے
اکتوبر