?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر سب کی نظرہے افغانستان کی عوام امن چاہتی ہے اور دنیا دیکھنا چاہتی ہےطالبان جو کہہ رہےہیں کیا اس پرعمل بھی کررہے ہیں، ہم نہیں چاہتےکہ90 کی دہائی کی غلطیاں دہرائی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر سب کی نظرہے، سب افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں، کوئی بھی خونریزی نہیں چاہتا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب چاہتے ہیں افغان طالبان ،سابقہ حکمران ملکر سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں، سیاسی ڈھانچے میں سب کی شمولیت ہو جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو ، قابل قبول سیاسی ڈھانچےسےمعاملات معمول کی جانب بڑھیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے پر امن انخلاکے حامی ہیں، پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پُر عزم ہے اور کابل میں تعینات سفیر کے بھی مختلف شخصیات سےروابط ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آئے افغان وفدکی مجھ سمیت وزیراعظم سےملاقات ہوئی، سب امن کے خواہاں ہیں، کچھ امن مخالف قوتیں اسپائلرزکا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں، یہ افغان قیادت کی فہم و فراست کا امتحان ہے کہ چیلنجز سے کیسے نمٹتےہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان کی عوام امن چاہتی ہے، دنیا دیکھناچاہتی ہےطالبان جو کہہ رہےہیں کیا اس پرعمل بھی کررہےہیں، دوسرے فریق کو بھی افغانستان کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے، فیصلہ افغانستان کی عوام نے کرنا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جو افغانستان میں نقص امن کا خواہاں ہے وہ افغان عوام کی بہتری نہیں چاہتا، ہم افغانستان کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں، بارڈرزکی صورتحال پرسب ہمسایہ ممالک کومل کر سوچناہے۔
انھوں نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں ہمسایہ ممالک کا دورہ کرنے کا ارادہ ہے، مشاورت کے ساتھ ایک جامع حکمت عملی وضع کی جا ئےگی، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے، ہم نہیں چاہیں گےکہ90 کی دہائی کی غلطیاں دہرائی جائیں، ہمارا مقصد افغانستان کی بہتری ہےاس کیلئےہم کوشاں رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین میں حساس معلومات کی منتقلی کیسے ہوتی ہے؟
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین
نومبر
طوفان کے باعث امریکہ میں ہزاروں پروازیں منسوخ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: جنوب مشرقی ریاستہائے متحدہ میں مہلک طوفانوں اور مغربی ساحل
دسمبر
بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اعظم
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
سعودی جنگجوؤں کی مأرب اور تعز کے صوبوں پر بمباری
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا
فروری
یمنی فوج امریکہ کو منہ توڑ جواب دے گی : انصاراللہ
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی کے ایک وفد نے
جنوری
غزہ پر قبضے کے آپریشن کا خفیہ نام لیک ہو گیا
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: بنجمن نیتن یاہو کے قریبی ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے
اگست
لبنانی ایتھلیٹ کی صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی ایتھلیٹ نے صہیونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات
جولائی
نیتن یاہو سے اسیروں کے خاندان ناراض
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: Yedioth Aharonot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ جب نیتن
دسمبر