?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک میں تقویٰ، صبر اور قربانی کی جو تربیت ہمیں ملی، ہمیں چاہیئے اسے اپنی زندگیوں میں رمضان کے بعد بھی جاری رکھیں اور اسلامی اصولوں پر کاربند رہیں۔
وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیرِاعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے عید الفطر 1446ھ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں، ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا، ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینا، معیشت، معاشرت اور قومی یکجہتی کو مستحکم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اس وقت ملک کی اقتصادی بحالی، امن و امان کے قیام اور سماجی استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں چاہیئے ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں، پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ سے گزر رہا ہے اور ہماری پاک فوج کے افسران اور جوان اس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔
وزیر اعظم کہتے ہیں کہ آج کے دن ہم اُن تمام شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں اور اُن کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، آج کے دن ہم جعفر ایکسپریس کے سانحے کے شہیدوں کے لئے بھی دعاگو ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کے غم برابر کے شریک ہیں، ہمیں اپنے ان مظلوم بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ظلم و بربریت کا شکار ہیں، خاص طور پر فلسطین اور بھارتی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام جو آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔
شہباز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ اُن کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا، عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے اور ان بے گناہ مسلمانوں کی داد رسی کرے، میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عید کی خوشیوں میں اپنے کمزور اور ضرورت مند بہن بھائیوں رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو شریک کریں، ان کی مدد کریں اور ایک فلاحی معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کریں، اللہ تعالیٰ ہمیں اس بابرکت دن کے حقیقی پیغام کو سمجھنے اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے آمین، پاکستان پائندہ باد!
مشہور خبریں۔
برطانیہ میں ہڑتالوں کی وجوہات
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے اس ملک کے ریلوے ٹرانسپورٹ ملازمین کی دو
جون
موسمیاتی تبدیلیوں سے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی، یو این چیف
?️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا
ستمبر
نام نہاد جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی مغربی دنیا میں انسانی حقوق کی پامالیاں
?️ 16 جولائی 2021(سچ خبریں) مسلم دنیا میں مغرب کے بت کو پوجنے والوں کی
جولائی
صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو سے خطاب
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے غزہ کی پٹی میں
جون
اسلام مخالف سیاست دان ہالینڈ کے وزیراعظم بننے کے خواہاں
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:ہالینڈ کے انتہائی دائیں بازو کے اسلام مخالف اور امیگریشن مخالف
نومبر
عمران خان نے بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا
?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) خاتون جج سے متعلق توہین آمیز الفاظ کے معاملے
اکتوبر
جولانی کی دہشت گردوں کی جانب سے شام کے 16 شہروں میں گرفتاریوں کی لہر شروع
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ابو محمد الجولانی
فروری
غزہ کی پٹی میں حماس کا میزائلی تجربہ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین
فروری