ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں۔ سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی

🗓️

کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں، گڈ اور بیڈ عسکریت پسندوں کا فرق ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو علیحدگی پسند تحریکیوں کو برداشت کرتا ہے، جس جنگ میں بلوچستان کو دھکیلا گیا ہے، وہ لاحاصل ہے، میرا نہیں خیال کہ اس ملک کو تشدد کے ذریعے توڑا جاسکتا ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق بلوچستان کو حقوق مل رہے ہیں، ہمیں توڑنے کیلئے مائنڈسیٹ پر کام کیا جا رہا ہے، ایسی تاریخ بتائی جا رہی ہے جس کا تاریخ سے کوئی تعلق ہی نہیں۔

ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ کو ہم نے اپنی مرضی سے مسخ کیا ہے، اپنے دل کی بات وکلا برادری سے ضرور کرنا چاہوں گا، ملک کو توڑنے کیلئے دانشور طبقے پر کام کیا جا رہا ہے، جس کی ایما پر پاکستان کو توڑا جا رہا تھا اس کا جو حشر ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ بیانیے کے سچ اور حق ہونے کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں، گڈ اوربیڈ عسکریت پسندوں کا فرق ختم ہوگیا ہے، جس نے بندوق اٹھائی ہے وہ پہلے دن پاکستان کو توڑنے کی بات کر رہا ہے، قتل وغارت سے بالاخر نقصان بلوچ قوم کا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ علیحدگی پسند تحریک کا انجام بھی کرد تحریک والا ہوگا، علیحدگی پسندی کیلئے ترقی نہ ہونے کی دلیل غلط ہے، یہ قومی اور حقوق کی جنگ نہیں، آخر کب تک ہم نوجوانوں کو اس آگ اور خون کے دریا میں دھکیلیں گے، اس لاحاصل جنگ پر دانشوروں کو بات کرنی چاہیے۔ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، قانون کی حکمرانی سے عوام کے مسائل کا حل ممکن ہے،امن وامان برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، کیا ہمار کلچر اجازت دیتا ہے کہ کسی مزدور کو قتل کر دیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان فوجی تعلقات ؛ رکاوٹیں اور چیلنجز

🗓️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:ترکی اور پاکستان کا مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد ، اسلام

استقامت ہمارا اختیار ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: حزب اللہ

🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    لبنانی تحریک حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ

WhatsApp پر صہیونی فوج کے لیے بھرتی کے اشتہارات

🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں:  صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی میں

فلسطین کی آزادی کے لیے مقاومت کو آگے بڑھانا ضروری

🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:  الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے حماس کے سیاسی بیورو کے

گوگل کا ایک اور سرویس بند کرنے کا اعلان

🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےچند روز قبل پوڈکاسٹ فیچر ختم کرنے

لبنانی سنٹرل بینک کے سربراہ بدعنوانی میں ملوث

🗓️ 29 اگست 2022سچ خبریں:لبنانی اخبار نے نئی دستاویزات کا انکشاف کیا ہے جو اس

گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا جا رہا ہے

🗓️ 25 جنوری 2022لندن (سچ خبریں)گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا

امریکہ اور روس کے درمیان اعتماد سازی کی فضا کا آغاز

🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر کے خصوصی نمائندے برائے مشرق وسطیٰ کا ماننا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے