ہر پاکستانی کی سلامتی اہم ہے، اس پر کسی قیمت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، آرمی چیف

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہر پاکستان کی سلامتی اور حفاظت انتہائی اہم ہے اور کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈاکوارٹرز میں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ہونے والی سالانہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں اراکین پارلیمان، سول اور مسلح افواج کے سینئر افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت 98 شرکا شرکت کر رہے ہیں۔

ورکشاپ کے دوران شرکا کو بین الاقوامی وعلاقائی سیکیورٹی اور قومی سلامتی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شرکا کو غیر قانونی سرگرمیاں روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، جس میں اسمگلنگ، بجلی چوری، منشیات کا پھیلاؤ، بارڈر کنٹرول کے اقدامات اور پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی شامل ہے۔

بیان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا کہ ہر ایک پاکستانی کی حفاظت اور سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جس پر کسی قیمت سمجھوتے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کے ادارے دشمن قوتوں کی مسلسل کوششوں کے باوجود دہشت گردی کی لعنت کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے مسلسل تعاون سے ان شا اللہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دانش وروں اور سول سوسائٹی کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے عوام، خصوصی طور پر نوجوان نسل پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف جاری پروپیگنڈے کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔

آرمی چیف نے معیشت کی بہتری کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) سمیت دیگر اقدامات کے نتیجے میں معیشت پر پڑنے والے مثبت اثرات بھی اجاگر کیے۔

انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے ریاست کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں قومی اور صوبائی سطح پر پوری طرح مصروف عمل ہے۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں جس نے امن اور استحکام کے حصول کے لیے بہت سی آزمائشیں برداشت کی ہیں۔

مشہور خبریں۔

وینس فلم فیسٹیول میں صہیونی مظالم کی مذمت کے لیے سینما سے وابستہ افراد کی اپیل

?️ 25 اگست 2025 سچ خبریں: دنیا بھر کے ہزاروں اداکاروں، فلم سازوں اور سینما

واٹس ایپ کو فون نمبر کے بغیر نام سے چلانے کے فیچر کی آزمائش

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

امریکی حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسے صرف جنگ پر خرچ کرتی ہے: مارجوری ٹیلر گرین 

?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین نے کہا ہے کہ امریکی حکومت

برطانیہ کا مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اہم اعلان، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی

?️ 18 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے

پینٹاگون نے شام سے روسی افواج کے کچھ حصے کی یوکرین منتقلی کا دعویٰ کیا

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:  ڈونباس کے علاقے میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے

مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر غزہ اور مغربی پٹی میں جشن

?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:حماس اور عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے رہائشیوں سے مطالبہ

ہم فلسطین کی آزادی تک اس کا دفاع کریں گے

?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:   فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے یوم ارض کی اڑتالیسویں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے