ہر رمضان میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کیخلاف اسرائیلی فورسز کے حملوں کا مشاہدہ کرتے ہیں،عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یوم  القدس پرفلسطینی  عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا گزشتہ روز مسجد نبویۖ میں پاکستان کے حکومتی وفد کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد پہلا ٹوئٹ سامنے آیا ہے تاہم یہ ٹوئٹ اس افسوسناک واقعہ پر رد عمل دینے سے متعلق نہیں ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹ میں یوم القدس کے موقع پر ہم قابض اسرائیلی افواج کے تشدد اور ظلم کے خلاف فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہر رمضان میں ہم مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کے قابل مذمت حملوں کا مشاہدہ کرتے ہیں، جو مسلمانوں کے لیے تیسرے مقدس ترین مقام ہے۔

خیال رہے ماہ مبارک رمضان کا آخری جمعہ جسے جمعہ الوداع کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اسی دن کو یوم القدس کا نام بھی دیا گیا اور دنیا بھر کے مسلمان  جمعہ الوداع کے موقع پر فلسطینی بھائیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں اور ریلیاں نکالتے ہیں ۔

جمعہ الوداع کو یوم القدس کا نام امام خمینی رح نے دیا اس  کے بعد سے دنیا بھر کے مسلمان اس دن کو یوم القدس کے طور پر مناتے ہیں اور اسرائیل سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان میں بھی اس دن ملک کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے حوالے سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں جس میں شرکاء مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد امریکہ کے نعرے لگاتے ہوئے اپنی فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اسرائیل سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔

عمران خان نے  بھی اس موقع پر ٹوئٹ میں کہا کہ  یوم القدس کے موقع پر ہم قابض اسرائیلی افواج کے تشدد اور ظلم کے خلاف فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہر رمضان میں ہم مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کے قابل مذمت حملوں کا مشاہدہ کرتے ہیں، جو مسلمانوں کے لیے تیسرے مقدس ترین مقام ہے۔

مشہور خبریں۔

شام میں ترکی کے اہداف اور دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کی اہمیت

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: ترکی کے صدر کے حکم سے شام کے خلاف تمام

استقامتی محاذ کو مضبوط کرنے میں ایران، شام اور حزب اللہ کا اہم کردار ہے:حماس

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اپنی تقریر

پاکستان نے صیہونی حکومت کے فضائی حملے کو نسل کشی قرار دے دیا

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے

مریم نواز نے بجٹ میں صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی

?️ 11 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نئے ٹیکس

بائیڈن نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی تردید کی

?️ 22 مئی 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب میں امریکی صدر جو بائیڈن

غزہ میں مزاحمت کے دو ہزار پہاڑ لوٹ آئے۔ دو ہزار یحییٰ سنوار!

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: میدان جنگ میں نہیں! وہ بزدلانہ طور پر ان کے

بائیڈن کا بیٹا یوکرین میں فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں میں ملوث ہے

?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں:  روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی

عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت

?️ 28 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے