?️
ہرنائی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنجاوی روڈ پر 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور خان کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا۔
فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہواجس میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔
کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کی جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی ایجنسیوں کے پروردہ دہشت گرد گروہ ”فتنہ الہندستان“ کے خلاف دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاتھا۔ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا تھا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیا گیا تھا جہاں ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع تھی۔
سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کی گئی جہاں فتنہ الہند کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کیا گیا تھا۔ اس آپریشن میں دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیاتھا۔
مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا تھا۔ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں اور قوم کی یہ غیر متزلزل خواہش ہے کہ بھارتی ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات ناگزیر قرار دے دیئے
?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے
مئی
بغداد میں جمعہ کے مظاہروں کے ساتھ صدر کا تصادم
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر کے قریبی
اگست
اٹارنی جنرل آف پاکستان اپنے عہدے سے مستعفی
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ
مارچ
روس میں بین الاقوامی دہشت گردی کا خاتمہ
?️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں: ٹاس نیوز ایجنسی نے جمعرات کو روسی فیڈرل سیکیورٹی
ستمبر
ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مزید بات ختم: واشنگٹن پوسٹ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن
فروری
وزیر اعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کردیا
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پولیو مہم کا
اکتوبر
یمن جنگ کے نتائج؛سعودی عرب کا پورا نہ ہونے والا آٹھ سالہ خواب
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:یمن پر سعودی اتحاد کے حملے کو تقریباً 8 سال گزر
مارچ
خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
?️ 28 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف
فروری