?️
کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام اور نقطہ نظر میں بہتری کا اعادہ کیا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے سربراہ نے عالمی مالیاتی اور سرمایہ کاری اداروں بشمول جے پی مورگن، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ڈوئچے، جیفریز اور اہم کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے سینئر ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کیں، اور انہیں پاکستان کی جانب سے اپنی معیشت کے استحکام کے حوالے سے ہونے والی ٹھوس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایک دانشمندانہ مانیٹری پالیسی، مسلسل مالی استحکام کی کوششوں کے ساتھ مل کر ملک میں میکرو اکنامک استحکام کا باعث بنی ہے۔
جمیل احمد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گزشتہ 2 سال کے دوران ہیڈ لائن افراط زر میں تیزی سے کمی آئی ہے، اور مارچ میں یہ کئی دہائیوں کی کم ترین سطح 0.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
مزید برآں بنیادی افراط زر بھی 22 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آ گیا، اور توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس میں مزید کمی آئے گی، ہیڈ لائن افراط زر 5 سے 7 فیصد کے ہدف کی حد میں مستحکم ہونے کی توقع ہے۔
بیرونی کھاتوں کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے بفرز میں نمایاں معیار ی اور مقداری بہتری آئی ہے، فروری 2023 ء میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، جب کہ اس کے فارورڈ واجبات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ریزرو کی تعمیر کے پچھلے واقعات کے برعکس ، بیرونی بفرز میں جاری اضافہ بیرونی قرضوں کے مزید جمع ہونے کی وجہ سے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرکاری شعبے کے بیرونی قرضوں میں جون 2022 کے بعد سے مطلق طور پر اور جی ڈی پی کے فیصد کے طور پر کمی آئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بہتری اسٹیٹ بینک کی بیرونی جھٹکوں بشمول تجارت سے متعلق جاری عالمی غیر یقینی صورتحال کے خلاف معیشت کی لچک پیدا کرنے پر پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اسٹیٹ بینک نے بیرونی کرنٹ اکاؤنٹ میں سرپلس کے درمیان فاریکس خریداری کے ذریعے یہ بفرز بنائے ہیں، اسٹیٹ بینک جون 2025 تک زرمبادلہ کے ذخائر کو 14 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے کنفیوژن کا انکشاف
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرونوت اخبار نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ساتھ
اکتوبر
خلیل الحیاء: جب تک قبضہ ہے، مزاحمت کا ہتھیار رہے گا
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے
دسمبر
شام کے شمال مغرب میں دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے شام کے شہر حلب، حماہ
نومبر
امریکی سینیٹر کا اسرائیلی شاباک کے نئے سربراہ کی تقرری پر ردعمل
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر لنڈسی گراہم نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے
اپریل
جانسن کے مشکوک مالی معاملات کے انکشاف کے بعد بی بی سی کے سربراہ کا استعفیٰ
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:بی بی سی کے سرکاری نشریاتی ادارے کے سربراہ رچرڈ شارپ
اپریل
سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے: یاسمین راشد
?️ 5 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے
اپریل
چین کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کا مشترکہ منصوبہ
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان نے چینی اثر و رسوخ کو روکنے
دسمبر
اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی تصدیق کے بعد بڑے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے غزہ تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں صیہونی حکومت کی نسل
ستمبر