🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گندم کی فراہمی میں پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے اجازت طلب کی گئی تو وزیراعظم نے پنجاب حکومت اور نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت نہ دی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دوسرے صوبوں کو گندم فراہم کی لیکن پنجاب کو دینے سے انکار کردیا، ہم اس معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو غلط بیانی کرنے اور اپنے بارے یہ تاثر پیدا کرنے پر تنقید کی کہ انہوں نے نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’شہباز شریف! آپ پہلے میرا بیان پڑھیں پھر جواب دیں اور بولنے سے پہلے سوچیں‘، انہوں نے وزیراعظم پر کثرت سے جھوٹ بولنے کا الزام بھی عائد کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’وفاقی حکومت، پنجاب میں عام آدمی کو گندم اور آٹے کی فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، سیلاب زدگان کی بھی کوئی مدد نہیں کی‘۔ وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھا تھا جس میں ان سے پنجاب کے لیے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی منظوری کے لیے اپیل کی تھی کیونکہ صوبے کا ساڑھے 28 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ آئندہ برس فروری کے آخر تک ختم ہونے کا خدشہ ہے۔
احساس پروگرام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ اقدام 80 لاکھ خاندانوں کو سبسڈی پر اشیا فراہم کرنے کے لیے عوامی فلاح و بہبود کا بہترین منصوبہ ہے، درحقیقت پنجاب احساس راشن پروگرام ٹارگٹڈ سبسڈی کی بہترین مثال ہے اور حکومت نے اس پروگرام کے لیے اربوں روپے دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کے بینک اکاؤنٹس میں رقوم جمع کی جا رہی ہیں، احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ دکانوں کو 10 فیصد کمیشن دیا جا رہا ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور غریبوں کو اشیا پر سبسڈی مل رہی ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق)-پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، نو منتخب اراکین پیر کو حلف اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پنجاب نے 5 نئے اضلاع بنائے ہیں اور یہ فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، نئے اضلاع کی تشکیل سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عزت اور کامیابی اللہ کی طرف سے ملتی ہے
🗓️ 28 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان
اپریل
جرمنی میں Schultz کی چانسلر شپ کا خاتمے
🗓️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: آسٹریا کے اخبار اسٹینڈرڈ نے ایک مضمون میں لکھا ہے
دسمبر
بن سلمان کی اپنے دور حکومت میں سعودی عرب کی خدمات
🗓️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2017 میں اقتدار کے
جولائی
دبئی کے حاکم نے ہولوکاسٹ کے من گھڑت واقعے کی یاد میں نمائیش کا افتتاح کردیا، اسرائیلی سفیر بھی شامل
🗓️ 29 مئی 2021دبئی (سچ خبریں) دبئی کے حاکم نے ہولوکاسٹ کے من گھڑت واقعے
مئی
اسپین: چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال
🗓️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل
مارچ
شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنڈی والوں کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے
🗓️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے
اگست
اسرائیلی ٹینکوں کے ساتھ فالانژوں کی واپسی؛ لبنان میں صہیونیوں کا پانچواں ستون کیا چاہتا ہے؟
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:ایک طرف لبنان کی حکومت اور عوام مشرقی بحر روم میں
نومبر
فلسطینی بہادر قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کی خبر افسوسناک نہیں / انہوں نے دماغی جنگ میں اسرائیلی حکومت کو شکست دی:عطوان
🗓️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:ممتاز عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے چار فلسطینی قیدیوں کی
ستمبر