گلگت بلتستان پولیس کے وزیراعلیٰ کے ساتھ خطے سے باہر جانے پر ’پابندی‘

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان (جی بی) کے وزیر اعلیٰ اور گورنر کو خطے سے باہر کے دوروں کے دوران علاقائی پولیس کو اپنی حفاظت کے لیے استعمال کرنے سے روک دیا۔

حکومت کے اس اقدام پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون شمس الحق لون نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی حکومت اس ہدایت کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کے پاس عام طور پر 8 پولیس اہلکاروں کا حفاظتی دستہ ہوتا ہے، جن کی قیادت ایس پی کے عہدے کا ایک اہلکار کرتا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جی بی کے چیف سیکریٹری، چیف سیکریٹریز اور تمام صوبوں اور آزاد کشمیر کے پولیس سربراہان اور چیف کمشنر اور ایس پی اسلام آباد کو بھیجے گئے مراسلے میں وفاقی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ جی بی کے گورنر اور وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے لیے سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں اور خطے سے باہر ان کے دوروں کا اہتمام متعلقہ صوبائی اور علاقائی حکومتیں کریں گی۔

ڈان کے دیکھے گئے خط کے مطابق جی بی حکومت وزیراعلیٰ اور گورنر کی سیکیورٹی کے لیے اپنے پولیس اہلکاروں کو تعینات نہیں کرے گی۔

اس ہدایت پر وزیر اعلیٰ کے معاون کی جانب سے سخت ردعمل ملا، جنہوں نے اس اقدام کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ جی بی حکومت اس حکم کو قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی حکومت ایسی ہدایات جاری کرنے پر وزارت داخلہ کو عدالت میں لے جائے گی۔

معاون نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو وفاقی اکائیوں اور وفاق کے درمیان اس طرح کے جھگڑے پیدا کرنے کی کوشش پر ’ذہنی طور پر غیر مستحکم‘ قرار دیا۔

شمس الحق لون نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک حساس علاقہ ہے، رانا ثنا اللہ نے علاقے کے 20 لاکھ لوگوں کے جذبات سے کھیلا اور وفاقی اور گلگت بلتستان حکومتوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں زمان پارک میں گلگت اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے درمیان تصادم کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے شمس الحق لون نے کہا کہ پنجاب کے آئی جی پہلے ہی ان الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔

معاون وزیراعلیٰ نے وزارت داخلہ کے حکم کو امتیازی قرار دیا اور پوچھا کہ ’کیا وزارت نے دوسرے صوبوں سے بھی ایسے اقدامات کے لیے کہا ہے؟‘

خیال رہے کہ 15 مارچ کو وفاقی حکومت نے گلگت پولیس کے سربراہ محمد سعید کو وزیر اطلاعات کے اس دعوے کے تناظر میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا کہ جی بی پولیس کے اہلکاروں کو پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو زمان پارک لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرنے کی کوشش میں پنجاب پولیس کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل جنگ میں اپنے مقاصد کو حاصل کر پایا ؟

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: نیگیو کے وزیر یتزاک واسرلوف اور الجلیل جو کہ سیکورٹی

سعودی کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں 10 یمنی قیدی شہید

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی جنگی قیدیوں کی نگراں قومی

عمران خان کی سیاست آرمی چیف کی تعیناتی کے گرد گھومتی ہے، بلاول بھٹو

?️ 15 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران

پاک چین اقتصادی راہداری پر کام سست روی کا شکارنہیں ہوا: اسد عمر

?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے

کیا عائشہ جہانزیب خلع لینے جارہی ہیں؟ خود کیا کہتی ہیں؟

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر

یمنی فوج کا امریکہ سے انتقام؛صیہونی میڈیا کی رپورٹ

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے پیر کی شب خبر

اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

?️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑ میں اسمگلنگ

شہید سلیمانی ہماری مدد کو آنے والے پہلے شخص تھے:کُرد سیاستدان

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کی کردستان سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سکریٹری جنرل نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے