گلگت بلتستان میں بلدیاتی اور جنرل انتخابات ایک ہی مرحلے میں کرانے کا اعلان

ووٹنگ

?️

گلگت (سچ خبریں) چیف الیکشن کمیشن راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی اور جنرل انتخابات ایک ہی مرحلے میں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن راجہ شہباز خان کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹ میں اندراج، تصدیق اور درستگی کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کر دیے گئے، عوام رواں ماہ کے اختتام تک ڈسپلے سینٹرز میں جا کر ووٹ کی تفصیلات چیک اور درست کروا سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ نمبر 8301 پر ایس ایم ایس کرکے متعلقہ ڈسپلے سینٹر کی تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں،فارم اور رہنمائی کے لیے ضلعی الیکشن کمشنر یا ڈسپلے سینٹر انچارج سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر تینوں ڈویژنز میں ضلع کونسلز، میونسپل کارپوریشنز، تحصیل کونسلز اور دیگر اداروں کی حد بندی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، ووٹر لسٹ کی درستگی کا عمل بلدیاتی اور جنرل انتخابات دونوں کے لیے جاری ہے۔ علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈسپلے سینٹرز سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے جمہوری حق کو یقینی بنائیں۔

مشہور خبریں۔

تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی رہا

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی نے اپنے ملک واپس

چوہدری پرویز الہیٰ وفاقی اور پنجاب حکومت بچانے کے لیے سرگرم

?️ 30 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیراعظم کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی

ہماری فوج کو روس کو شکست دینا ہوگی: برطانوی کمانڈر

?️ 19 جون 2022برطانوی فوج کے نئے کمانڈر نے اتوار کو کہا کہ برطانیہ کے

سعودی عرب اور پانچ عرب ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:سعودی میڈیا نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ اس

صیہونیوں کا دبئی نمائشگاہ میں مسلمانوں کو کنٹرول کرنے کے لیے الیکٹرانک ٹریکر کڑا استعمال کرنے کا منصوبہ

?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:اسرائیلی کمپنی سپر کام متحدہ عرب امارات میں لگنے والی نمائشگاہ

روس کا افریقی ممالک کی طرف جھکاؤ

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اعلان کیا کہ یہ

خوش اخلاقی اور عوامی خدمت ترجیح ہونی چاہئے۔ وزیراعظم

?️ 15 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آسان خدمت

اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کے فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کردیا

?️ 1 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے