?️
لاہور (سچ خبریں) عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایئرایمبولینس کا اجرا ابھی تک سوالیہ نشان ہے، لائف بوٹس کیوں نہیں موجود تھیں،غوطہ خور کہاں تھے؟۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ سوات حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارافسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا، خیبرپختونخوا میں 12،13 سال سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہے، جاں بحق افراد ریت کے ٹیلے پر کھڑے ہو کرمدد کا انتظار کرتے رہے، قدرتی آفا ت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ دریائے سوات جیسے سانحات کو روکنے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کئے گئے؟ ریسکیو ٹیمیں کیوں دیر سے پہنچیں، خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر بروقت امداد کے لیے کیوں نہیں پہنچے، مقامی لوگوں اور پاک فوج نے ہمیشہ ایسے سانحات میں مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ریسکیو اور دیگر امدادی محکموں میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، بلال خان نامی مقامی نوجوان نے اپنی کشتی کے ذریعے لاشوں کو نکالنے میں میں مدد کی، گزشتہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو جھوٹ اور دھوکے میں رکھا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا غزہ جنگ میں نیتن یاہو کے مقاصد پورے ہوں گے ؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے ایک مضمون میں کہا کہ وہ
فروری
اسرائیلی فوج کی اولڈ مینز بٹالین تشکیل دی جائے گی
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: فوجیوں کی کمی کی جنگ کے تناظر میں اسرائیلی فوج
اگست
نیتن یاہو کی فوری برطرفی کی وجوہات
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:بنجمن نیتن یاہو کا اپنی بستیوں سے بے گھر ہونے والے
نومبر
بعثیوں کے لیے عراق میں کوئی جگہ نہیں:مقتدی صدر
?️ 20 فروری 2021سچ خبریں:عراقی صدر تحریک کے رہنما سابق عراقی آمر کی بیٹی نے
فروری
دنیا کو افغانستان کا ساتھ دینا چاہیے؛اسلامی تعاون تنظیم کا مطالبہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او
دسمبر
وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1200 ارب روپے تک رکھے جانے کی تجویز
?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ساڑھے 27 فیصد
مئی
ہالینڈ کے مسلمانوں کا قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ
?️ 27 اگست 2023سچ خبریں: قرآن پاک کی بے حرمتی پر ہالینڈ کے مسلمانوں نے
اگست
ایٹمی معاہدے کا دار و مدار امریکی نیک نیتی پر ہے:ایران
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ کی جانب
ستمبر