🗓️
کراچی: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کم ہوئی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پچھلے سال رمضان میں روزانہ 239 اسٹریٹ کرائمز کے کیسز رپورٹ ہور ہے تھے، جب کہ اس سال ماہ رمضان میں روزانہ 175 اسٹریٹ کرائمز کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، رمضان میں عموماً اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عامر کیس میں اجتماعی طور پر مقدمے کے حل کے لیے کوشش کررہے ہیں، پراسکیوشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق انوسٹی گیشن کی ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ خراب تفتیش کے حوالے سے پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا، پہلے دن سے پراسکیوٹر کی ہدایات کے مطابق ثبوت اکھٹے کیے جارہے ہیں۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ اس سال جنوری، فروری اور مارچ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے کیسز میں واضح کمی آئی، جس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، حکومت نے اس بجٹ میں تفتیش کے لیے 60 کروڑ روپے رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کا نظام بڑھایا جا رہا ہے، تفتیش میں بہتری آئی ہے، جس سے ملزمان کی سزاؤں میں اضافہ ہوا اور سزاؤں کی شرح میں اضافے سے ہی جرائم میں کمی آرہی ہے۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کو 2 ہزار نئے تفتیشی افسران بھرتی کرنے کا بھی کہا ہے، چاہتے ہیں پولیس کےنظام کو ڈیجیٹلائز کریں، اس سے سزاؤں کی شرح میں مزید کمی ہوگی، کوشش کر رہے ہیں کہ انویسٹی گیشن افسران کے تبادلے زیادہ نہ ہوں، ایک ہزار 460 سے زائد تفتیشی افسران ہیں، ان کا تبادلہ نہیں کر رہے۔
مشہور خبریں۔
بن سلمان کے بائیڈن مخالف موقف کے پس پردہ مقاصد، امریکہ کا ردعمل کیا ہو گا؟
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں سعودی ولی عہد
مارچ
سلامتی کونسل کی سربراہی کس ملک کے پاس جائے گی؟
🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اعلان کردہ شیڈول کے
نومبر
نظر آنے والا سامان علی سد پارہ اور ان کے ساتھیوں کا نہیں تھا: سرچ مشن
🗓️ 15 فروری 2021خیبرپختونخواہ(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق علی سد پارہ
فروری
مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے بھارتی حکومت کی سازشوں کو بے نقاب کردیا
🗓️ 5 جون 2021سرینگر(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے بھارتی حکومت کی سازشوں
جون
صیہونی وزیر جنگ کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ
🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک فلسطینی ویب سائٹ نے عبرانی زبان کے ذرائع کے حوالے
اکتوبر
شیعہ اور سنی اتحاد اسرائیل کو تباہ کرنے کے مقصد سے قائم ہوا ہے: صیہونی جنرل
🗓️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:جنرل عاموس گلعاد نے صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو کے ساتھ
اپریل
قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس ہوا
🗓️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اسپیکر
نومبر
امریکہ لبنان کے عدم استحکام کے درپے ہے: لبنانی عہدہ دار
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:حزب اللہ سے وابستہ الوفا للمقاومه دھڑے کے سربراہ نے زور
اپریل