?️
کراچی: (سچ خبریں) کے الیکٹرک نے نیپرا سے مارچ میں استعمال ہوچکی بجلی کے لیے اپنے صارفین سے 4.49 روپے فی یونٹ کے حساب سے6 ارب 63 کروڑ روپے 60 لاکھ روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری طلب کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا نے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے طریقہ کار کے تحت کے الیکٹرک کی ٹیرف پٹیشن کو قبول کرتے ہوئے 3 مئی کو عوامی سماعت مقرر کر دی ہے۔
ریگولیٹر اب درخواست کی دو حوالوں سے جانچ کرے گا، آیا کراچی میں مقیم پاور یوٹیلیٹی کا اضافی ایف سی اے تخمینہ جائز ہے یا صارفین سے کم چارج کی ضرورت ہے اور آیا کمپنی نے اپنی اور بیرونی بجلی کی خریداری کے دوران معاشی میرٹ کے حکم کی پیروی کی تھی۔
ریگولیٹر اب درخواست کی دو حوالوں سے جانچ کرے گا کہ کیا کراچی کی پاوریوٹیلیٹی کا اضافی ایف سی اے کا تخمینہ جائز تھا یا صارفین سے کم چارج کرنے کی ضرورت تھی اور کیا کمپنی نے اپنی اور بیرونی بجلی کی خریداری کا استعمال کرتے ہوئے اکنامک میرٹ کے حکم کی پیروی کی تھی۔
گزشتہ ماہ نیپرا نے فروری کے لیے کے الیکٹرک کی 1.66 روپے کی درخواست کے مقابلے میں ایف سی اے میں صرف 58 پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی تھی۔
نیپرا کی جانب سے منظوری کے بعد ایف سی اے میں اضافہ مئی کے آئندہ بلنگ مہینے میں صارفین کے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
ملک بھر میں لاگو ٹیرف رجیم کے مطابق ایف سی اے کا ہر ماہ جائزہ لیا جاتا ہے اور عام طور پر صرف ایک ماہ کے صارفین کے بلوں پر لاگو ہوتا ہے۔
بلند ایف سی اے، منظوری کے بعد کے الیکٹرک کے تمام صارفین کے زمرے سوائے لائف لائن پاور صارفین، 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین، اور زرعی صارفین اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن کے لیے دستیاب ہوگا۔
کے الیکٹرک نے کہا کہ زیادہ ایف سی اے کی وجہ بنیادی طور پر آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے اور نیشنل گرڈ سے بجلی کی مہنگی درآمد تھی۔
درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ دسمبر 2022 کے مقابلے مارچ میں نیشنل گرڈ سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح دسمبر 2022 سے ایس ایس جی سی سے آر ایل این جی کی خریداری کی قیمت میں 14 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسی مدت میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) سے خریدی گئی آر ایل این جی 20 فیصدزیادہ مہنگی رہی۔
البتہ دسمبر 2022 سے مارچ تک کے عرصے میں فرنس آئل کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی ہوئی۔


مشہور خبریں۔
چین اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان اہم پیغامات کا تبادلہ
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:چین اور شمالی کوریا کے رہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابین
جولائی
اے آئی ٹولز سے لیس ایپل کے 4 آئی فون 16 پیش
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے اب تک
ستمبر
امریکہ کی ایران کے خلاف پالیسی میں واضح تبدیلی؛ سیاسی شکست یا وقتی چال؟
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے بارے میں پالیسی
مارچ
ہم آئندہ جنگ میں دفاع نہیں کریں گے ہمارے پاس حملے کا حکم ہے: حزب اللہ
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک کے ایک سینئر کمانڈر
اگست
بظاہر آئندہ ماہ میری شادی ہے، کبریٰ خان
?️ 20 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ کبریٰ خان نے ذو معنی انداز میں
جنوری
بادشاہ چارلس نے پاکستانی دورے کی خواہش کا اظہار کیا، عدنان صدیقی
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: مقبول اداکار عدنان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی
نومبر
سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز کا ریلیف آپریشن مزید تیز
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک
ستمبر
میں نے ابھی یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخ طے نہیں کی: ٹرمپ
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ روسی
مارچ