کے-الیکٹرک کا بڑا مالیاتی قدم، پاکستان کا پہلا ریٹیل لسٹڈ سکوک متعارف

?️

کراچی: (سچ خبریں) کے-الیکٹرک نے پاکستان کی مالیاتی تاریخ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملک کا پہلا ریٹیل لسٹڈ قلیل مدتی اسلامی سکوک متعارف کرا دیا ہے، جس میں عام صارفین بھی سرمایہ کاری کر سکیں گے، یہ اقدام اسلامی مالیاتی مارکیٹ کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق، کے-الیکٹرک نے پاکستان کا پہلا ریٹیل لسٹڈ قلیل مدتی اسلامی قرضہ کے ای ریٹیل سکوک متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

سکوک کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) 4 اگست کو شروع ہوگی، جس میں ملک بھر کے افراد، بشمول کے-الیکٹرک کے رہائشی اور کمرشل صارفین، سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

فی الحال یہ مرحلہ صرف انفرادی سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص ہے، تاہم 18 اگست سے اس پیشکش میں اثاثہ منیجمنٹ کمپنیوں سمیت تمام اقسام کے سرمایہ کار حصہ لے سکیں گے۔

اس سے قبل پری-آئی پی او مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جس کے تحت 1 ارب روپے مالیت کے سکوک خاص طور پر صنعتی و بڑے کمرشل صارفین اور صاحبِ حیثیت افراد کے لیے پیش کیے گئے تھے۔

اس سال کے آغاز میں حکومتِ پاکستان نے اپنا پہلا تین سالہ اجارہ گرین سکوک کامیابی سے جاری کیا تھا، جس سے 161 ارب 70 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی۔

حکومت نے اس میں سے 31 ارب 99 کروڑ روپے 10.64 فیصد نیٹ کرایہ پر حاصل کیے، یہ سکوک وژن 2028 کے تحت پائیدار سرمایہ کاری فریم ورک کے مطابق تھا، یہ پیشکش پانچ گنا زائد سبسکرائب ہوئی، جس کے بعد حکومت اور نجی شعبے دونوں کے لیے اسلامی بانڈز کے ذریعے سرمایہ اکٹھا کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔

کے-الیکٹرک کے مطابق ریٹیل سکوک کا اجرا پاکستان کی کارپوریٹ سکوک مارکیٹ میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد سیکنڈری کیپیٹل مارکیٹ کو فروغ دینا ہے۔

سکوک کی ساخت اور شریعت سے مطابقت کو تین آزاد شریعت ایڈوائزری بورڈز نے جانچا اور منظور کیا ہے، جن میں ایچ بی ایل، اساس شریعت ایڈوائزری سروسز اور مفتی علی اصغر شامل ہیں۔

اگرچہ پاکستان میں سکوک مارکیٹ میں ترقی ہو رہی ہے، تاہم اب تک زیادہ تر کارپوریٹ سکوک نجی سطح پر جاری ہوئے ہیں، کارپوریٹ سکوک کا کل حجم صرف 153 ارب روپے ہے، جو مارکیٹ کا صرف 9 فیصد بنتا ہے، جب کہ حکومتی سکوک 1 کھرب 70 ارب روپے پر مشتمل ہیں، جو کل مارکیٹ کا 91 فیصد ہیں۔

کے-الیکٹرک کا ریٹیل سکوک سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش منافع اور ٹیکس فوائد فراہم کرے گا، اس سکوک کی ایک منفرد سہولت یہ ہے کہ کے-الیکٹرک کے رہائشی اور کمرشل صارفین ماہانہ منافع کو بجلی کے بل میں ایڈجسٹ کر سکیں گے۔

کے ای کے چیف فنانشل آفیسر محمد عامر غازیانی کے مطابق، یہ سکوک اسلامی اصولوں پر مبنی شِرکتُ العقد کے تحت جاری کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے سرمایہ کار براہِ راست کے-الیکٹرک کے بنیادی کاروبار یعنی بجلی کی فراہمی میں شراکت دار بن سکیں گے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ کا صیہونی معیشت پر اثر؛ صہیونی اقتصادی ماہرین کی زبانی

?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 200 اعلیٰ اقتصادی عہدیداروں نے نیتن یاہو

اسرائیلی معیشت پر ۱۲ روزہ جنگ کے تباہ کن اثرات

?️ 21 جولائی 2025اسرائیلی معیشت پر ۱۲ روزہ جنگ کے تباہ کن اثرات ایران کی

یمنیوں نے کیسے امریکہ سے بدلہ لیا؟

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی جہاز پر بھاری

مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے پر حماس کا ردعمل

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں صہیونیستی ریاست

وزیر اعظم نے چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ہدایات جاری کر دیں

?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں چینی کی

عراق کے صوبۂ نینوا میں الحشد الشعبی کی سکیورٹی کاروائی

?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نےاس ملک کے جنوبی صوبہ نینوا میں عراقی عوامی

سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملہ

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون نے

میرے مخالفین مجھے 2024 کا الیکشن جیتنے سے روکنا چاہتے ہیں:ٹرمپ

?️ 6 اپریل 2023سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کیس کی سماعت اور نیویارک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے