کچھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا۔

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک ڈیڑھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوجائے گا،آئی ایم ایف کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ٹیکس پرغریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر پوری امید ہے، امید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا، آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
 آئی ایم ایف کو 12لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ پر کوئی اعتراض نہیں ہے، سالانہ 12لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی،مصاحب ثروت لوگوں پر ٹیکس لگے گا جبکہ غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل پریس ایجنسی کے مطابق وفاقی حکومت بجٹ پیش کیئے جانے کے ایک ہفتہ بعد بھی فنانس بل پیش کرنے میں ناکام ہے جو عمومی طورپر بجٹ کے فوری بعد یا دوسرے دن پیش کردیا جاتا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی جانب سے تحفظات کے بعد فنانس بل 2022 میں ترامیم پر غور شروع کردیا جس کے بعد فنانس بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کردیا جائے گا. ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تنخواہ دارطبقے کو47ارب کے ریلیف پر تحفظات کااظہار کیا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے بجٹ کو قرض پروگرام کے مقاصد کے مطابق بنانے جبکہ پرسنل انکم ٹیکس میں اصلاحات پرزور دیا گیا ہے ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے تحفظات کے بعد تنخواہ دار طبقے کو 47ارب روپے کے ریلیف میں کمی کاامکان ہے. ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان ٹیکس ریونیو بڑھانے اور اخراجات میں کمی کیلئے مزید بات چیت متوقع ہے جبکہ فنانس بل2022 میں ترامیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں،سینیٹر مشتاق احمد

?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا

سعودی اتحاد کا یمن جنگ بندی کی خلاف وزری کرنے کا مقصد

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے

کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان 5 سال بعد سفارتی تعلقات بحال

?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:کینیڈا اور سعودی عرب نے5 سال سے منقطع سفارتی تعلقات بحال

اردوغان کی دھمکی کے بعد نتنیاہو کی شرم‌الشیخ اجلاس میں شرکت کی دعوت منسوخ

?️ 15 اکتوبر 2025اردوغان کی دھمکی کے بعد نتنیاہو کی شرم‌الشیخ اجلاس میں شرکت کی

مہنگائی میری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے: بائیڈن

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو ریاستہائے متحدہ میں

انصار اللہ پیچھے نہیں ہٹے گی کچھ اور سوچو:امریکہ کا سعودی عرب کو حکم

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کے حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب

غزہ نے تل ابیب کے فوجی و سیاسی مقاصد ناکام بنا کر تاریخی کامیابی حاصل کی

?️ 12 اکتوبر 2025غزہ نے تل ابیب کے فوجی و سیاسی مقاصد ناکام بنا کر

اسرائیل کا دماغی نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر 

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے