کورونا پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے سندھ حکومت کا حکم نامہ جاری

کورونا پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے سندھ حکومت کا حکم نامہ جاری

?️

کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاریکر دیا ہے ، جس کے تحت سندھ سمیت کراچی میں آج سے دکانیں رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم دکانداروں اوراسٹاف کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کاروباررات 8 بجے تک کھولنے اور شادی ہالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم بیکریاں اوردودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھولنےکی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ نمائش کے لیے ایکسپوہالز پر پابندی برقرار رکھنے اور ریسٹورنٹ کو آؤٹ ڈور سروس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریسٹورنٹ ٹیک اوےسروس رات12بجےتک کر سکیں گے۔

نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کلاس 9 تا 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارےکھولنےکافیصلہ کیا ہے ، سرکاری اورنجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو بلانے کی اجازت ہوگی جبکہ کھلی فضا میں شادی تقاریب میں 150مہمانوں تک کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں جمعہ اوراتوار کو کاروبار بند رہے گا، کاروباری مراکز میں کام کرنے والے ملازمین کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔نئے حکم نامے میں کہا ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کوبندرہے گی مزارات، سینما، تھیٹر اور تمام پارکس بند رکھنے اور جم، انڈور گیمز پر پابندی برقرار کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کوروناہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پابندی برقرار رہے گی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی خصوصی بریگیڈ کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لئے تیاری

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کا شمالی محاذ مکمل انتشار کا شکار ہے

امریکہ کو مزید کون سے ہتھیار چاہیے؟ایلان مسک

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی ارب پتی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلان مسک

چین کا 6 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

?️ 15 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں)دنیا کے بیشتر ممالک میں ابھی تک تو  فائیو جی

بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیاں داعش کی واپسی کا سبب

?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے رکن مائیک والٹز نے فاکس نیوز کے ساتھ

ہم روس کی سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں: پیوٹن

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج اتوار کو دنیا

الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ

?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی

اسرائیل سے لڑنے کے لئے ایک جامع قومی حکمت عملی تیار ہونا چاہیے: فلسطینی استقامتی تحریک

?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس

صیہونی بستیاں تعمیر نہیں ہوئیں تو کابینہ گر جائے گی: صیہونی عہدہ دار

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی عہدہ دار نے کہا ہے کہ اگر مقبوضہ مغربی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے