?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہونے کے نتیجہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 92 افراد جاں بحق ہوگئے اور2 ہزار28 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی، تاہم پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 989، سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار 488، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 450، بلوچستان میں 25 ہزار 370، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608، اسلام آباد میں 81 ہزار 446 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 344 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار99 ہے اور 8 لاکھ 52 ہزار574 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار132 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار73، خیبرپختونخوا 4 ہزار113، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285 اور آزاد کشمیر میں 549 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 37 لاکھ 6 ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 50 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہے۔
مشہور خبریں۔
اب بازی پلٹ چکی ہے
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کے اہلکار فلسطینی قیدیوں
ستمبر
شیطانی آیات لکھنے والا اب ہوگا ایک آنکھ والا شیطان
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:بدنام زمانہ اور گمراہ کن کتاب شیطانی آیات کے شیطان صفت
فروری
امریکہ غزہ میں صیہونی حکومت کا جاسوس
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس
جنوری
فلسطینی قیدیوں کا صیہونی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادی کے امور کی کمیٹی نے اعلان کیا
فروری
ٹرمپ 100 روز میں امریکہ کے بدترین صدر قرار
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:تازہ امریکی سروے رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی
اپریل
نیتن یاہو دیوانہ ہے:امریکی حکام
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی حکام نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بے
جولائی
ہم اکیلے اتنے بڑے زلزلے کے نتائج سے نہیں نمٹ سکتے:ترکی
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے لیے اکیلے
مارچ
افغان طالبان کی امریکہ کو دھمکی
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:افغان طالبان نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان کے متعدد صوبوں
جون