?️
اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس ہلاکتیں بڑھنے لگیں، چوتھی لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 141 اموات واقع ہوئی ہیں تاہم اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 51 ہزار 531 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 199 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 141 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 915 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 83 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 220 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 204 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 586 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 19 ہزار 434 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 410 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 73 لاکھ 97 ہزار 803 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 51 ہزار 531 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 4 کروڑ 78 لاکھ 2 ہزار 106 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 24 ہزار 139 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 698 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 83 ہزار 742 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 633 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 243 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 839 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 96 ہزار 980 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 855 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 928 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 338 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 31 ہزار 87 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 686 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 739 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 171 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہم چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں:شیخ رشید
?️ 13 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید
مارچ
شہباز شریف کا سی پیک منصوبے مقررہ وقت پت ختم کرنے کا عزم
?️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم چین
جون
فلسطین کے لیے جنرل سلیمانی کی گراں قدر خدمات؛ماسکو یونیورسٹی کے پروفیسر کی زبانی
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: ماسکو یونیورسٹی کے پروفیسر نے مزاحمت کے محور کو مضبوط
جنوری
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین پارٹنر شپ معاہدہ
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
اکتوبر
جنوبی لبنان میں اسرائیلی کوششیں کیوں ناکام ہو رہی ہیں؟
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ماہرین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج اپنی بھاری نفری اور
نومبر
ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں :امریکہ
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جمعرات کے
ستمبر
ہریس کی نظر میں ٹرمپ کیسے انسان ہیں؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی امیدوار کملا ہریس نے اپنے انتخابی حریف ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
ہم ہمیشہ اسٹینڈ بائی پر نہیں رہ سکتے:صہیونی فوج
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی روزنامہ اسرائیل الیوم نے رپورٹ کیا ہے کہ بیروت میں
اگست