?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 79 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 41 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 206 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 4 ہزار 935 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 772 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 798 ہو چکی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 78 ہزار 398 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 623 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 75 ہزار 628 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 304 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 57 لاکھ 51 ہزار 321 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کُل 19 کروڑ 44 لاکھ 92 ہزار 475 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 98 لاکھ 53 ہزار 639 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 33 لاکھ 61 ہزار 160 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 57 ہزار 931 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 978 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 94 ہزار 971 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 355 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 758 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 113 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 37 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 998 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 41 ہزار 862 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 768 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 35 ہزار 56 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 371 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 11 ہزار 183 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہرتزوگ کا دورہ آنکارا تل ابیب تعلقات کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے: فلسطینی گروہ
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتزوگ آنکارا اور تل ابیب کے
مارچ
غزہ کو اجتماعی قبر بننے سے روکنے کے لیے میڈرڈ اجلاس
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: یورپی، عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ آج اتوار
مئی
پیوٹن کے خلاف گرفتاری وارنٹ کا کوئی قانونی جواز نہیں:روس
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے
مارچ
Japan probe finds more universities discriminated against women
?️ 9 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ای سی سی کا چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار
?️ 4 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم
فروری
ٹوئٹر سے بوٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا آغاز
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے پلیٹ فارم سے بوٹ
اپریل
وزیراعظم اگلے مہینے چین کا دورہ کریں گے
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے
جنوری
لندن میں شہباز شریف کی نواز شریف سے انتہائی اہم ملاقات
?️ 18 ستمبر 2022لندن: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ون
ستمبر