?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں، پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے تجاوز کر گئی،24 گھنٹے میں 45 ہزار 8 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ایک دن میں 1600 سے زائد کیسز سامنے آئے اور اورتین مریضوں کاانتقال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال کی تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹے میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 45 ہزار 8 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار 649 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 3.66 فیصد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ کوروناکے617مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں اور ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 748 ہوگئی ہے۔این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 اور کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 987 ہو چکی ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار 668 ، پنجاب 4 لاکھ 48 ہزار 91، کے پی 181757 ، اسلام آباد میں 109396، جی بی میں 10432، بلوچستان 33659 اور آزادکشمیر میں کورونا کے 34704 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ سندھ میں 7681، پنجاب 13080 افراد ، کے پی میں 5943، اسلام آباد 967 بلوچستان 367 ، جی بی میں 186، آزادکشمیر 748 مریض کوروناسے جاں بحق ہوئے۔این سی اوسی نے بتایا ملک بھر میں کورونا کے 67 مریض وینٹی لیٹر پر اور کورونا کے 773 مریض 640 اسپتالوں میں زیر علاج ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس کے سینکڑوں گروہ جنگ کے لیے تیار ہیں:صہیونی میڈیا کا انکشاف
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی فوجی ریڈیو کے ایک صحافی نے انکشاف کیا ہے
مارچ
ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، لاہور میں سیلابی صورتحال
?️ 10 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) ملک بھر میں طوفانی بارشیں جاری ہیں اس دوران
جولائی
اسلامی جہاد نے شام اور حماس کے تعلقات کا خیر مقدم کیا
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رہنماؤں میں سے خضر
ستمبر
شامی باغیوں کی پیش قدمی: مزاحمتی اتحاد کے لیے نیا موقع
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی باغیوں نے حالیہ پیش قدمی میں حلب جیسے اسٹریٹجک
دسمبر
پاکستان کی معیشت میں ایک بڑی کامیابی آئی ٹی کے شعبے میں نظر آرہی ہے
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے
نومبر
ریاض سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی مرکزیت پر زور
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہی
نومبر
الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں مزید تفصیلات سامنے آ گئیں
?️ 22 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی
اکتوبر
انصار اللہ کے خلاف ٹرمپ کے آپریشن پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئی ہے
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: 15 مارچ سے جب ٹرمپ انتظامیہ نے انصار اللہ کے
مئی