کوئٹہ کی مقامی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں درج کیے گئے بغاوت کے مقدمے میں کوئٹہ کی مقامی عدالت کے جج نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کوئٹہ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمے سے متعلق معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ اول کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ 5 مارچ کو بجلی روڈ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ عبدالخلیل کاکڑ نامی شہری کی درخواست پر درج کیا گیا جس میں بغاوت کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک کرائم کی روک تھام سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔

درخواست گزار نے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے جبکہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کر کے نفرت بھی پھیلائی۔

عدالتی احکامات سے متعلق پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے لیے جلد پولیس ٹیم لاہور روانہ ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھی۔

ان میں سے ایک درخواست کوئٹہ میں درج مذکورہ مقدمے کے حوالے سے بھی دائر کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی چیئرمین  نے بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر کی گئی تینوں درخواستوں میں 15 دن کی حفاظتی ضمانت کی استدعا کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں مقیم ہیں اور یہ ان کا آئینی حق ہے کہ انہیں اجازت دی جائے کہ وہ ضمانت کے حصول کے لیے اس معزز عدالت کے روبرو پیش ہوں۔

مشہور خبریں۔

بلنکن کا عرب نیٹو کو بحال کرنے کا منصوبہ

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے تازہ ترین ایران مخالف

حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے:فواد چوہدری

?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے

وزیرخارجہ بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

?️ 19 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ

راجہ آفتاب ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

?️ 3 اکتوبر 2021مظفرآباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب ساتھیوں

نواز شریف پیسے واپس کر کےجہاں مرضی چلے جائیں: فواد چوہدری

?️ 20 جون 2021سکردو (سچ خبریں ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ

یمن نےاسرائیلی بندرگاہ ایلات پر کیا کیا ہے؟

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن نے مکران اور بحر احمر کو اسرائیلی بحری جہازوں کے

نیتن یاہو کے بیٹے کی سالگرہ کا کیک کا نیا انداز

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قسام بٹالینز کے عسکری اطلاعاتی مرکز نے ایک کارٹون شائع

’آئین کی فتح ہوئی‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل

?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے