کوئٹہ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے

?️

بلوچستان( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ہزار گنجی کے علاقے میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے  سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی کوئٹہ کے نواح میں ہزار گنجی کے علاقے کِلی گلزار میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لڑائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی سی ٹی ڈی نے ضلع مستونگ میں ایک آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک کی ایک اور کامیابی؛صیہونی فلیگ مارچ منسوخ

?️ 8 جون 2021سچ خبریں:صہیونی دائیں بازوں کے فلیگ مارچ کے انعقاد کے اصرار کے

آرمی چیف سرکاری دورہ پر ترکی پہنچ گئے

?️ 24 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

اسد قیصر کا پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم

?️ 19 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی

سعودی میڈیا کا عراقی عوام کے لیے ڈراؤنا خواب

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا خبریں، رپورٹس ، کالم اور اشتعال انگیز انٹرویوز نشر

اسرائیلیوں کا پرتگال فرار ہونے کا سلسلہ جاری

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز سائٹ نے جمعہ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ

برطانوی پارلیمنٹ تحلیل

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: انگلستان کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ اس ملک

کینیڈین وزیر ایک سادہ سوال کا جواب دینے سے عاجز

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:محترمہ وزیر صاحبہ! کیا آپ یوکرین پر حملے کی وجہ سے

غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد وشمار

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے