کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی بڑی تبدیلی کی ہے جہاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی قیادت کے لیے حیران کن طور پر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ کور سے انتخاب کیا گیا ہے۔

فوج کے متعدد ذرائع نے بتایا کہ میجر جنرل احمد شریف کو لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی جگہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔البتہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے میجر جنرل احمد شریف کی تقرری کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

میجر جنرل احمد شریف اس سے قبل ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن کے سربراہ تھے جو سائنسی اور تکنیکی تحقیق اور ایرو ڈائنامکس، پروپلشن اور پروپیلنٹ اور ایویونکس کے شعبوں میں ہتھیاروں کے نظام کے فروغ میں مصروف ایک خفیہ تنظیم ہے، اطلاعات کے مطابق وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ کے طور پر انجینئر کی تقرری غیر معمولی نہیں ہے البتہ میجر جنرل شریف ای ایم ای کور کے پہلے افسر ہوں گے جو یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

اس سے قبل 1991 میں انجینئرز کور سے میجر جنرل جہانگیر نصراللہ اس عہدے پر فائز تھے۔

آئی ایس پی آر کے نئے ڈی جی کی تقرری کو بڑی دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ نئے آرمی چیف فوج کے میڈیا ونگ کے کام میں بڑی تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

اس تبدیلی کی توقع کی جا رہی تھی کیونکہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی کا عہدہ میجر جنرل یا ٹو اسٹار رینک کے افسر کے لیے ہے اور لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کو گزشتہ ماہ تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار وی کور کمانڈر تعینات ہونے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کی جگہ لیں گے اور کراچی کا رخ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

اپنے وعدے کے مطابق راستے بند ہونے کے باوجود لاہور پہنچا ہوں

?️ 22 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ

کسی سے بلیک میل ہوں گے نہ ہی مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے، رانا ثنا اللہ

?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

?️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے حکومت کو پی ٹی آئی  کے چیئرمین

فلسطین کی حمایت میں امریکہ اور یورپ میں مظاہرے

?️ 24 اپریل 2022امریکہ کے کئی شہروں بشمول الینوائے میں شکاگو، ٹیکساس میں ہیوسٹن اور

کیا یحییٰ السنوار کے قتل کے بعد غزہ کی جنگ ختم ہو جائے گی؟ صیہونی وزیر اعظم کا بیان

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی

یوکرائنی فوج نے تمام روسی ڈرون مار گرائے

?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا

ارشد شریف قتل کیس: نواز شریف پر الزام لگانے والے شخص کا بیان آج قلمبند ہوگا

?️ 30 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) معروف صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کی

افغانستان کے لیے امریکہ کا نیا نسخہ

?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:افغانستان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغانستا ن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے