?️
لاہور(سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس اکثریت تو ہے نہیں بجٹ کیسے پیش کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ ن کے رویے پر ہے۔
کل کے اجلاس میں گڑبر کا معاملہ سوالیہ نشان ہے ، ن لیگ کے پاس اکثریت نہیں ، انہوں نے بجٹ کیا پیش کرنا ہے ، اسمبلی کے جن لوگوں نے بجٹ انتظام چلانا ہے اگر انہیں کو اٹھا لیں تو کیسے کام چلے گا؟
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ صوبے کو حمزہ شہباز نہیں بلکہ پولیس چلا رہی ہے ، پنجاب کو پولیس ریاست بنا دیا گیا ہے ، حمزہ کے اسپیکرشپ بچانے کے الزام پر خواجہ آصف کا فقرہ کافی ہے ’کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے‘ حکومت والے اپنی اوقات میں رہیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں۔
دوسری جانب پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہوگیا ، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے تحفظات اور دیگر مسائل کی وجہ سے صوبائی وزیر خزانہ کی حلف برداری نہ ہوسکی ، محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے بجٹ تقریر کے پوائنٹس مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اویس لغاری کو بھجوا دیے گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے بعد کابینہ میں توسیع کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی جب کہ وزیر خزانہ پنجاب کے حلف کا معاملہ بھی ایک بار پھر موخر کر دیا گیا ۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی وزارت خزانہ نہ ملنے پر اپنے وزراء کو اہم محکموں کے قلمدان فوری دینے کی خواہش رکھتی ہے تاہم حکومت کا قلمدان سے متعلق معاملہ طے نہ ہوا جس پر کابینہ کا دوسرا مرحلہ بجٹ سیشن کے بعد ہونے کا امکان ہے لیکن محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے بجٹ تقریر کے پوائنٹس مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اویس لغاری کو بھجوا دیے گئے ہیں اور قوی امکان ہے کہ پنجاب کا صوبائی بجٹ اویس لغاری ہی پیش کریں گے۔


مشہور خبریں۔
"اقصیٰ طوفان”؛ ایک زلزلہ جس نے خاموشی کی دیواروں کو گرا دیا
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: اگرچہ 15 مہر کے آپریشن کے بعد صیہونی حکومت کے
اکتوبر
چین میں تیزی سے بڑھتا بڑھاپا؛ حکومت کا راہ حل
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: چین میں بڑھتی ہوئی آبادی کے بحران اور قریب الوقوع
ستمبر
سعودی عرب میں سماجی کارکن کو 18 سال قید کی سزا
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی عدالت نے جدو کے نام سے مشہور سماجی
اگست
ایکسٹینشن نہیں لوں گا،5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہو جاؤں گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
?️ 21 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح
اکتوبر
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی امن منصوبے کی تفصیلات
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے یوکرین جنگ
اپریل
امریکہ میں درجنوں طلبہ کے ویزے منسوخ ؛ وجہ ؟
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: سی ٹی انسائیڈر کو معلوم ہوا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل
تل ابیب کا شام کے فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا منصوبہ
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: کان ٹی وی کے رپورٹر امیشائی اسٹین نے سوشل نیٹ
دسمبر
کیا اسرائیل نے بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: نیتن یاہو کے مشیر نے کہا کہ غزہ کے بارے
جون