?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صحافی احمد نورانی کی والدہ اپنے لاپتہ بیٹوں کی بازیابی کے کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق صحافی احمد نورانی کی والدہ نے اپنے دو لاپتہ بیٹوں کی بازیابی کے کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو کر کہا کہ میں کیسے کچھ کھاؤں؟ میں جب روٹی کھانے لگتی ہوں مجھے بچوں کی یاد آ جاتی ہے، پتا نہیں میرے بچوں کو روٹی ملی ہے یا نہیں، کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں، یہ جو کر رہے ہیں مجھے نظر آ رہا ہے، یہ سب مسلمان یہاں پر بیٹھے ہوئے ہیں، کاش یہاں آج کوئی بھگوان داس بیٹھا ہوتا، میں کہتی ہوں ان کے بیٹے مریں نہیں بلکہ اسی طرح کہیں اٹھائے جائیں تو ان کو پتا چلے۔
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سے 20 روز سے لاپتا احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جہاں لاپتا بھائیوں کی والدہ عدالت میں پیش ہوئیں جہاں آئی جی اسلام آباد کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہار برہمی کیا، دوران سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ ’اگر پولیس ان کو ریکور نہیں کرے گی تو پھر پرچہ ان پر ہو گا‘، اس موقع پر وزارت دفاع نے اپنے جواب میں کہا کہ ’دونوں بھائی نہ تو ہماری کسٹڈی میں ہیں اور نہ ہی ہم انہیں جانتے ہیں‘۔
بعد ازاں آئی جی اسلام آباد عدالت مین پیش ہوئے اور کہا کہ ’ہم سی ڈی آر کے حوالے سے آئی بی اے بھی معاونت لے رہے ہیں، بہاولپور پر ہم نے تین سرچ آپریشنز کیے ہیں، جن کے نمبرز پر رابطے ہوئے ہیں ان کے بھی انٹرویوز کیے ہیں، موٹر وے کی ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں کا ڈیٹا لیا ہے جو گاڑیاں بہاولپور کی طرف گئیں ہیں، پنجاب اور سندھ کا بارڈر ہم نے دیکھ لیا ہے‘، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ’اس کا حتمی نتیجہ کیا ہے جو آپ کر رہے ہیں ؟‘ آئی جی اسلام آباد نے جواب دیا کہ ’دو دن اگر موبائل کی ایکٹیوٹی ہوئی ہے وہ بھی ہم دیکھ رہے ہیں‘۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:گزشتہ رات 4 مارچ کو اسرائیلی مسلسل نویں ہفتے سڑکوں پر
مارچ
عراق کے مستقبل کے وزیر اعظم کو درپیش چیلنجز
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کے مستقبل کے وزیر اعظم کو یقیناً اپنے کیرئیر
نومبر
کبریٰ خان کا عروسی انداز سوشل میڈیا پر مرکز توجہ کیوں؟
?️ 24 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ کبریٰ خان نے مرزا گوہر رشید سے
فروری
یوٹیوب پر بھی اے آئی ٹولز فیچرز پیش کیے جانے کا امکان
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے تمام پلیٹ فارمز، واٹس ایپ،
اپریل
Government targets 16.6% tax revenue growth in 2019
?️ 7 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: آئی ایس ایس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل
جنوری
برطانوی پولیس افسر کے جنسی اور اخلاقی اسکینڈل کی خوفناک تفصیلات
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:ایک برطانوی پولیس افسر کے اس اعتراف نے کہ اس نے
جنوری
سعودی عرب میں درجنوں سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے رشوت اور دھوکہ دہی کے الزام میں اس
اگست