?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم شہدائے کشمیر پرکشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم 13 جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، 13 جولائی 1931 کو مہاراجہ ڈوگرا کے فوجیوں نے پر امن مظاہرین پرفائرنگ کی جس میں 22 کشمیری شہید ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بھارتی قبضے اور ظلم وبربریت کےخلاف کشمیریوں کی جدوجہد، مزاحمت اور قربانیوں کی ایک تاریخ ہے، بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، کشمیری مرد اور خواتین بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے اپنے بیان میں کہاکہ یوم شہدائے کشمیرپر اپنے کشمیری بھائیوں اوربہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، 13 جولائی 1931 کے شہداء کی روح کو ان کے جانشیں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ کشمیری عالمی برادری کے تسلیم شدہ حق خودارادیت كا مطالبہ کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر کے بہادروں کی آزادی کیلئے جدوجہد ابھی بھی جاری ہے، کشمیری عوام کی غیرقانونی بھارتی قبضے کےخلاف جنگ منصفانہ اوربے لوث ہے۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہےگا، آزادی کا دن دورنہیں، ان شاءاللہ ہم ضرور دیکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
برطانیہ کی یمن کے خلاف شرمناک حرکت
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ نے یمن کے خلاف انسانی
فروری
بائیڈن نے پیوٹن کو امریکہ کا مذاق اڑانے کا موقع دیا: ٹرمپ
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی شام اس ملک
ستمبر
طالبان نے افغانستان کے مختلف صوبوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا
?️ 7 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین شدید
جون
صیہونی فوج کو کہاں سے زندہ واپس نہ آنے کا یقین ہے؟
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک فوجی کمانڈر نے خبردار کیا ہے
اکتوبر
روس کی ٹیلی گرام کو دھمکی
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:روس کی مواصلات کی نگراں کمیٹی نے ایک بیان میں کہا
جنوری
افغانی برطانوی قاتل شہزادے کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے خواہاں
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:انگریزی اخبارگارڈین نے گزشتہ ہفتے جمعرات کو شہزادہ ہیری کی کتاب
جنوری
یمن کے لوگ ہتھیار ڈالنا نہیں جانتے
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
جنوری
الاقصیٰ طوفان کی برسی کے موقع پر نیتن یاہو کے جھوٹے دعوے
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی برسی پر، بنجمن نیتن یاہو نے
اکتوبر