?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم آج مراکش روانہ ہوگی جو صورتحال کا جائزہ لے گی اور بحر اوقیانوس میں مراکش اور موریطانیہ کے درمیان تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کا پتا لگائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز پر سوار 65 پاکستانی تارکین وطن میں سے 44 یا تو ڈوب گئے ہیں یا مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کم از کم 19 افراد زندہ بچے ہیں۔
زندہ بچ جانے والے افراد اور لاشیں اس وقت مراکش کے ساحل کے قریب واقع ایک چھوٹے سے قصبے دخلہ میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش کے لیے ایک حکومتی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (نارتھ) منیر مارتھ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری اور وزارت خارجہ اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکام مراکش کے دارالحکومت رباط اور دخلہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ صورتحال کا جائزہ لیں گے اور ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کریں گے جو وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔
دریں اثنا ایف آئی اے نے تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج کرلیے ہیں، گوجرانوالہ اور گجرات میں ایف آئی اے کرائم سرکلز میں گجرات اور سیالکوٹ کے انسانی اسمگلرز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
متاثرین کا تعلق سیالکوٹ اور منڈی بہاالدین سے بھی ہے، جمعے کو درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گاؤں بڈھا گوریا کی رہائشی شبنم ارفان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے شوہر عرفان اور ان کے بھائی محمد ارسلان کو مقامی ایجنٹ اصغر سندھی اور اس کے ساتھی رانا اسامہ نے یورپ بھیجنے کے لیے 40 لاکھ روپے لیے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ایجنٹ نے انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے اسپین بھیجنے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد وہ 24 ستمبر کو فیصل آباد ایئرپورٹ سے براستہ دبئی ایتھوپیا روانہ ہوئے تھے، انہوں نے بتایا کہ ایتھوپیا سے انہیں سینیگال اور موریطانیہ لے جایا گیا جہاں ایجنٹوں نے انہیں ایک جہاز پر بھیج دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایجنٹوں نے 6 جنوری کو واٹس ایپ کال کے ذریعے انہیں بتایا کہ ان کے شوہر اور بھائی اسپین پہنچ گئے ہیں جس پر انہوں نے گھر کے دونوں افراد سے تصدیقی کال طلب کی، لیکن ایجنٹوں نے نہ تو کال کا انتظام کیا اور نہ ہی اس کے بعد ان سے رابطے میں رہے۔
متاثرہ خاندانوں کے ذرائع نے بتایا کہ گجرات کے 4 گاؤں سے تعلق رکھنے والے 28 افراد میں سے صرف 2 ہی زندہ بچ سکے جبکہ باقی ان افراد میں شامل تھے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لاپتا یا مر چکے ہیں۔ عزیر بٹ سمیت زندہ بچ جانے والوں نے اسمگلرز اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اپنی مبینہ تکلیف کی تفصیلات شیئر کیں۔
انہوں نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ مبینہ اسمگلرز جن میں کچھ افریقی شہری بھی شامل ہیں اور وہ روزانہ 4 سے 5 افراد کو قتل کرکے لاشوں کو سمندر میں پھینک دیتے تھے۔
ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے جانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس پر اپنے بیٹے کے لیے متاثرین سے نقد رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔
جب ایف آئی اے کی ٹیموں نے اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے تو ایجنٹ کے خاندان کے دیگر افراد گاؤں سے فرار ہو گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
روس اور چین نے فوجی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کیے
?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے چین کے ساتھ
نومبر
پاک فضائیہ کے سربراہ کو ترک آرمڈ فورسز کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر
جون
پاپولر فرنٹ فار فلسطین: صہیونی جرائم کا جاری رہنا انسانیت کے چہرے پر داغ ہے
?️ 8 مئی 2025پاک صحافت فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ نے صیہونی حکومت
مئی
صیہونی صرف مسلمانوں ہی کے نہیں عیسائیوں کے بھی دشمن
?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی سکیورٹی فورسز کی عیسائیوں کے ساتھ
مئی
کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں: شفقت محمود
?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے
فروری
قومی اسمبلی: یوم استحصال کشمیر پر بھارتی اقدامات کی مذمت میں قراردادیں متفقہ منظور
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں بھارت کی جانب سے 2019
اگست
شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ صوبہ سندھ کی حکومت کو 15 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان
?️ 26 اگست 2022سندھ: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ صوبہ سندھ کی
اگست
یوٹیوب میں اہم تبدیلی، صارفین کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا
?️ 12 نومبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں)ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کا مطالبہ تسلیم کرتے
نومبر