🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نے کہا ہے کہ پاکستان نے سرحد پار کسی ٹارگٹ کو نشانہ نہیں بنایا، بھارت جھوٹی خبریں چلا کر سکھوں اور کشمیریوں کی ہمدردی لینا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم سکھوں کو کیوں نشانہ بنائیں گے؟ ہم نے بڑی مہارت سے بھارت کے طیارے، ڈرونز گرائے۔ جوابی کارروائی ہو گی اور بھرپور ہو گی، کارروائی کب ہوگی انڈیا کو اس کا انتظار کرنا ہوگا۔ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم نے نہ صرف بھارت کے طیارے گرائے بلکہ ان کا غرور بھی خاک میں ملایا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوجی ہلاک کیے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بھارتی فوجی سفید جھنڈا لہرا رہے ہیں، سفید جھنڈا لہرانا بھارت کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے، بھارت کی ایئرفورس ناکام ہوچکی۔ پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، عالمی برادری صورتحال دیکھ رہی ہے، پاکستان کا کیس مضبوط ہے، بھارت کی خواہش تھی پہلگام واقعہ کے بعد دوسرے ممالک کا پاکستان پر دباؤ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹے ہیرو بنانے میں نمبر ون ہے، پاکستان کا کوئی فوجی، پائلٹ بھارت کے پاس نہیں، ہماری آرمڈ فورسز ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان نے معاشی اصلاحات کیں، پی ایس ایل پر ابھی مشاورت جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت روکنے کی خواہاں
🗓️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاور ڈویژن
مارچ
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، گورنر نے سمری پر دستخط کردیے
🗓️ 22 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس
فروری
صیہونی حکومت کی معیشت کے تاریک افق
🗓️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے ریخمین یونیورسٹی کے تھنک ٹینکس میں
دسمبر
غزہ جنگ صیہونی حکومت کی ترقی میں بڑی رکاوٹ
🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ نے اتوار کی شام حکومت
نومبر
انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش
🗓️ 19 فروری 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر لائیک سمیت دیگر بٹنز
فروری
دوحہ شام کے بحران کے لئے مستقل اور جامع حل کا خواہاں
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے جمعرات
جون
حماس اب بھی طاقتور ہے: امریکی میڈیا کا اعتراف
🗓️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق غزہ کی پٹی
دسمبر
وزیر خارجہ کے بیان کی وضاحت سامنے آگئی ہے
🗓️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سوشل میڈیا پر زیر گردش وزیرخارجہ کے بیان سے
اگست