🗓️
پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولین شرط ہے، حکمرانوں کے شدت جذبات اور الفاظ کی تکرار دہشت گردی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قوم کے اتحاد اور احساسات کی حقیقی ترجمان ہے، پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے قوم کے بہادروں کے ساتھ کھڑی ہے لیکن پی ٹی آئی کو جیل میں قید کر کے حکومت نے قومی اتفاق رائے کو خود ناکام بنایا جب کہ گزشتہ پانچ آپریشنز کی طرح کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولین شرط ہے۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف کی عدم شرکت پر مشیراطلاعات خیبر پختونخواہ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلانے والے بتائیں کہ نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا؟ کیا نوازشریف کی غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ کیا نوازشریف کے پلیٹ لٹس پھر گر گئے ہیں کہ اجلاس میں نہیں آئے؟۔
بتایا جارہا ہے کہ منگل کے روز پارلیمنٹ میں ہونے والے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کئی اہم رہنماوں کی جانب سے شرکت نہیں کی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور اختر مینگل، محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنما بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے، وزیر داخلہ محسن نقوی ان دنوں بیرون ملک ہیں اسی لیے وہ اجلاس میں شریک نہ ہوئے جب کہ نواز شریف کی اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔
مشہور خبریں۔
مفتاح اسماعیل نے کے پی حکومت کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کو ملاقات کیلئے بلا لیا
🗓️ 27 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا
اگست
کملا ہیرس کا ٹرمپ پر دوبارہ قاتلانہ حملے پر ردعمل
🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے نائب صدر اور
ستمبر
سوڈان میں بغاوت کا امکان، بندوق برداروں کےہاتھوں وزیر اعظم اور کابینہ کے وزراء کی گرفتاری
🗓️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:سوڈان میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نےاس ملک کے وزیر اعظم
اکتوبر
مغرب ایران ک زیادہ اہمیت نہ دے: تل ابیب
🗓️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: جہاں برطانوی وزیر اعظم نے اپنے صہیونی ہم منصب کے
ستمبر
5 سال سے کم عمر کے 1.1 ملین افغان بچے شدید غذائی قلت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف
🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا
مئی
کیا سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کروا سکتی ہے؟
🗓️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے
مارچ
صیہونی ریاست میں سونامی کے آثار
🗓️ 7 مارچ 2023سچ خبریںان دنوں صیہونی حکومت اس قدر نازک حالات سے گزر رہی
مارچ
نتین کی بے چارگی؛برطانوی اخبار کی زبانی
🗓️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار گارڈین نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس
جولائی