کروڑوں پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنیکا معاملہ، حکام سے 15 دن میں جواب طلب

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں ساڑھے 11 کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے 15 روز میں متعلقہ حکام سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیے جانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے عدالت میں کیس کے حوالے سے جواب جمع نہیں کرایا۔

درخواست گزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت قانون سازی میں مسلسل تاخیر کر رہی ہے، ابھی تک کوئی نیشنل سائبر پالیسی موجود نہیں ہے اور سائبر سے متعلق پاکستان میں چار بڑے واقعات ہو چکے ہیں۔

وکیل نے دوران سماعت دعویٰ کیا کہ پاکستانیوں کا ڈیٹا 2.1 ارب ڈالرز میں ڈارک ویب پر فروخت کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پرنسپل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2023 میں اسمبلی میں لایا گیا تھا لیکن اس پر پیشرفت نہ سکی۔

سرکاری وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے 15 روز میں متعلقہ حکام سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ اس بات کی بھی تفصیلات پیش کی جائیں کہ بل منظور ہوا یا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال وفاقی حکومت نے ڈارک ویب پر حساس معلومات لیک ہونے سے روکنے کے لیے تمام صوبائی حکومتوں اور وزارتوں کو مراسلہ بھیج کر آگاہ کیا تھا کہ ڈارک ویب انٹرنیٹ کا حصہ ہے جس تک ایک خاص سافٹ ویئر کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے اور یہ صارفین کو گمنام اور ناقابل شناخت رکھتی ہے اور ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی جیسا کہ بٹ کوئن استعمال کی جاتی ہے۔

مراسلے میں ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھانے کی تجویز دی گئی تھی۔

یہ ایڈوائزی اس وقت جاری کی گئی تھی جب شہباز شریف کی گزشتہ وزارت عظمیٰ کے دور میں ان سمیت کئی اہم شخصیات کی گفتگو کو ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے لگادیا تھا۔

صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ مبینہ ہیکروں کی جانب سے آن لائن کلپ لیک کیے جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے پاس حساس معلومات کا ڈیٹا ہے، اور اسے فروخت کرنے کے لیے کم ازکم 18 بٹ کوئن کی بولی لگائی جانی ہے، جس کی کم از کم قیمت 3 لاکھ 45 ہزار ڈالر کے قریب ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی انفراسٹرکچر پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق سے اسرائیلی ویب سائٹس، اداروں، اور انفراسٹرکچر پر بڑے

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بعض انسپکٹر امریکہ اور اسرائیل کے جاسوس ہیں:ایران

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:تہران یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی

سید حسن نصر اللہ کے جنازے سے بھی دشمنوں کی صفوں میں خوف و ہراس

?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان میں سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازے کی

شفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک باسم نعیم

اعداد و شمار کی عینک سے یمن میں انسانی حقوق کی تباہی کے ابعاد

?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:اپریل 2014 سے جب عرب امریکی اتحاد کی تشکیل اور یمن

 یمنی افواج کا امریکی جنگی جہاز خلاف ڈرون اور میزائل حملہ  

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان

یمنی مسلح افواج کا امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کا اعلان

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ

یمن اور یوکرین جنگ کے بارے میں برطانیہ کا دوغلہ پن

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق فٹبالر اور کوچ ایلن شیرر نے یوکرین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے