کراچی کو موسم گرما اضافہ بجلی ملے گی

عمر ایوب

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بجلی، پٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ کراچی کو رواں موسم گرما میں اضافی 450 میگا واٹ بجلی ملے گی انہوں نے بتایا کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے جامشورو اور کراچی کے ڈی اے سکیم 33 کے مابین 130 کلومیٹر لمبی 220 کلو واٹ ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کو اپ گریڈ کرنے کا کام مکمل کرلیا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے بجلی، پٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے ‘کامیابی’ کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے ‘آنے والے موسم گرما میں کراچی کے لیے خوشخبری’ قرار دی اور اس کا سہرا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو دیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی پیشرفت سے موسم گرما میں کراچی والوں کو مجموعی طور پر 11 سو میگاواٹ بجلی مہیا ہوسکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کراچی الیکٹرک کے لیے قومی گرڈ سے گرمی کے مہینوں میں ونڈ جنریشن سے 150 میگاواٹ کے علاوہ 500 کے وی اور 220 کے وی نیٹ ورک سے زیادہ سے زیادہ 11 سو میگا واٹ بجلی کی فراہمی دستیاب ہوگی جو کراچی شہر کے لیے بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں نمایاں طور پر بہتری لائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سنگ میل کو بروقت انجام دینے میں این ٹی ڈی سی اور کے ای ٹیموں کی مربوط کوششوں کو بے حد سراہا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رواں ماہ کے اوائل میں کے الیکٹرک، این ٹی ڈی سی اور سنٹرل پاور خریداری ایجنسی (سی پی پی اے) کے مابین قومی گرڈ سے کراچی کو 150 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے لیے سہ فریقی بجلی خریداری کے معاہدے (ٹی پی پی اے) کی منظوری دی تھی۔

ٹی پی پی اے کے تحت، تیناگا، زفیر اور ہائیڈرو چائنا داؤد کے ونڈ پاور پلانٹس سے ہر ایک میں 50 میگاواٹ بجلی کی پیداوار نیشنل گرڈ کے ذریعے کے ای کو فراہم کی جائے گی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کراچی کو 150 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

ای سی سی نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ انتظام مکمل طور پر الگ ہے اور این ٹی ڈی سی کو کے ای کو 650 میگاواٹ کی فراہمی کے لیے موجودہ معاہدے سے کوئی گٹھ جوڑ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ماہرین خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایندھن کی فراہمی کے انتظامات اور انڈسٹریل کیٹیو سے اضافی بجلی کی طلب کے سبب گرمیوں میں کراچی کو درکار بجلی کا بحران حل نہیں ہوسکتا۔

مشہور خبریں۔

امام خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام خط پر صہیونی میڈیا کا رد عمل

?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں امام

اسرائیل رہنے کی جگہ نہیں:صیہونی تارکین وطن

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اسرائیل میں اشیائے خورد نوش

یورپی یونین کے رہنما کی 500 بلین یورو پر فیصلہ کرنے کے لیے میٹنگ 

?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: یورپی یونین کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور

’کچھ لوگوں‘ نے ملک کی خوشحالی کیلئے کوشاں میری حکومتوں کی ٹانگیں کھینچیں، نواز شریف

?️ 29 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے افسوس

سعودی دربار میں ہائی الرٹ،شاہ سلمان پریشان

?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:باخبر سعودی ذرائع نے بتایا کہ سعودی بادشاہ کو امریکی حکومت

صیہونی انتہاپسند کابینہ میں کیا ہو رہا ہے؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی کابینہ کے انتہاپسند وزیر کی تجاویز کو فلسطینیوں اور

حماس کے لیے ریاض کی حالت کا انکشاف

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:    المیادین نیٹ ورک نے باخبر ذرائع کے حوالے سے

خواجہ آصف کا عدالتوں کو پیغام

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے