کراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج

کراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج

?️

کراچی (سچ خبریں) کراچی میں نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین اور بلڈرز  نے احتجاج کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔احتجاج میں شامل بلڈرز نے نسلہ ٹاور کو مسمارکرنے کے کام کو رکوانے کی کوشش کی، پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل اور جھڑپیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج میں شامل بلڈرز نے نسلہ ٹاور کو مسمارکرنے کے کام کو رکوانے کی کوشش کی، پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل اور جھڑپیں ہوئی۔کراچی میں شاہراہ فیصل پر بلڈرز اور متاثرین نے نسلہ ٹاور پر مظاہرہ کیا جبکہ احتجاج میں شامل بلڈرز  نے نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے کام کو رکوانے کی کوشش کی۔

مظاہرین نے شاہراہ فیصل جانے کی کوشش کی جس پر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل اور جھڑپیں ہوئی جبکہ پولیس اور رینجرز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے  لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

مظاہرے کے باعث شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرکے شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ، انسداد تجاوزات کا عملہ، رینجرز اور پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نسلہ ٹاور کو غیرقانونی قرار دیکر گرانے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ ٹاور کو گرانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا ایران امریکہ جنگ ہو سکتی ہے؟امریکی صدر کا کیا کہنا ہے؟

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا ہے

بلوچستان میں وزیر اعظم کی قیادت میں تاریخی  کام ہو رہا ہے: اسد عمر

?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا

حکومت اور ایجنسی کے خلاف ’مداخلت‘ کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم

?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ

ہم صہیونیوں کے ساتھ مسلسل 6 ماہ کی لڑائی کے لیے تیار ہیں: حماس

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:  المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں حماس کے سیاسی بیورو

پاکستانی پروفیسر سمیت محققین کی ٹیم نے ’سپر کمپیوٹنگ کا نوبیل انعام‘ جیت لیا

?️ 10 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے ایسوسی ایٹ

عمر ایوب کا اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 12 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے

خواجہ آصف نے میرے دادا کا نام لے کر غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے، عمر ایوب

?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب

غزہ میں فوری انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے: فن لینڈ

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:فن لینڈ کی وزیر خارجہ الینا والتونن نے غزہ میں اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے