کراچی: جاپانی فرم کی سی ویو دو دریا سے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز

?️

کراچی: (سچ خبریں) جاپانی کمپنی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کلفٹن میں دو دریا سے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے کے ساتھ صوبے کے مختلف بیراجوں اور جھیلوں پر واٹر اسپورٹس کی دیگر سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کی تجویز پیش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تجویز یاماہا جاپان کے وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے سربراہ نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے دوران پیش کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے جاپانی کمپنی کے عہدیدار کو بتایا کہ یاماہا پاکستان کے تعاون سے کینجھر، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجوں پر واٹر اسپورٹس کی سہولیات فراہم کرنے کے بڑے مواقع موجود ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ سہولیات نجی شعبے کے تعاون سے فراہم کی جا سکتی ہیں۔

یاماہا کے نمائندے نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ دو دریا سے پورٹ قاسم تک آمد و رفت اور تفریح کے لیے فیری سروس شروع کی جا سکتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کینجھر جھیل، گڈو بیراج، سکھر بیراج اور کوٹری بیراج پر واٹر اسپورٹس کی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں سے متعلق مواقع پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ یاماہا ویو رنرز جسے تکنیکی طور پر پرسنل واٹر کرافٹ (پی ڈبلیو سی) یا واٹر اسکوٹر کہا جاتا ہے، وہ بہترین کھیل ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس سے قبل کہا تھا کہ سی ویو پر جیٹی ڈیولپمنٹ کا منصوبہ ہے جس کے تحت کلفٹن کے علاقے سے نئے تیار شدہ منوڑہ واٹر فرنٹ بیچ تک فیری سروس شروع کی جائے گی۔

تاہم ذرائع نے بتایا کہ جیٹی ڈیولپمنٹ منصوبے پر کام تاحال شروع نہیں کیا گیا۔

اسی دوران اسپیشل اولمپیئنز کے 36 رکنی وفد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت اسپیشل اولمپکس کے لیے کھیلوں کے خصوصی مراکز قائم کرے گی اور صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، اس وفد کو ان کے کوچز کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں مدعو کیا گیا تھا۔

انہوں نے آئی ٹی کے شعبے میں مہارت رکھنے والے سائیکلسٹ اسپیشل اولمپیئن محفوظ عابد کی بطور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اہلکار وزیراعلیٰ ہاؤس میں خدمات حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ملاقات کے دوران سماجی بہبود کے وزیر ساجد جوکھیو، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور صوبائی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ٹیم اسپیشل اولمپکس پاکستان (ایس او پی) نے جون 2023 میں برلن میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں شرکت کے ساتھ عالمی مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں 11 کھیل شامل ہیں جن میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، بوچی، سائیکلنگ، فٹ بال، پاور لفٹنگ، تیراکی، ٹیبل ٹینس، ٹینس اور ہاکی شامل ہیں، اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کی ٹیم نے 10 گولڈ میڈل، 29 سلور میڈل اور 40 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔

خصوصی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت اسپیشل اولمپکس کے لیے مختلف سہولیات کے ساتھ عالمی معیار کے کھیلوں کے مراکز بنائے گی۔

مشہور خبریں۔

عثمان بزدار نے سموگ پر قابو پانے کے لئے متعلقہ محکموں کو موثر اقدامات کا حکم دیا ہے

?️ 19 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے

پاک بنگلہ دیش تعلقات کو بیرونی طاقتیں خصوصا ًبھارت نے دانستہ طورپرخراب کرنے کی کوشش کی

?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ تاریخ،

اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر حملہ، اداکاروں کا اظہارِ مذمت

?️ 7 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ دو روز سے اسرائیلی پولیس کی جانب سے

تیونس کی خطرناک صورتحال

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:تیونس کی اسلام پسند جماعت کے رہنما نے اس ملک کی

پاکستانی فوج کے آپریشن "بنیان مرصوص” پر میڈیا کی توجہ  

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنے فوجی آپریشن کو "بنیان

حکومت کی مشکلات میں اضافہ

?️ 22 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی اتحاد مین شامل جماعتوں کے وعدے پورے نہ

جنوبی لبنان کی صورتحال سے صہیونیوں میں خوف و ہراس

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان میں عوام کی واپسی کو صہیونیوں

یورپی یونین کی سیاسی پناہ کی ناکام پالیسی کا مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ کا اکاؤنٹ

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے پناہ گزینوں کے بحران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے