کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع، امن پہلی ترجیح لیکن بھارت کو جواب دیں گے. ڈاکٹر محمد فیصل

?️

لندن: (سچ خبریں) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہوگیا ہے، امن پہلی ترجیح ہے لیکن بھارت کو جواب دیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے بارہا پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، پاکستان کی پہلی ترجیح امن تھی لیکن اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈان شروع ہوگیا ہے، سلامتی کونسل اور بہت سے ممالک نے بھارت سے کشیدگی میں کمی لانے کا کہا تھا لیکن بھارت نے سکیورٹی کونسل سمیت کسی کی بات نہ سنی اور حملے کر دیئے. پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہمارے ملک پر میزائل پھینکے جا رہے ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، میزائل حملوں کی صورت میں بھارت سے کیسے تعاون کیا جا سکتا ہے؟ بھارت پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات سے کیوں خوفزدہ ہے؟ دوران انٹرویو پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل نے اسکائی نیوز ٹیلی ویژن کی بھارت نواز خاتون صحا فی کو رافیل طیارے گرائے جانے کے معاملے پر لاجواب کر دیا.

خاتون صحافی یلدہ حکیم نے ایک بار پھر بھارت کے موقف کو دہراتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سے رافیل طیاروں کے معاملے پر سوال کیا یلدہ حکیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ اصف کا انٹرویو دیکھا ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کا ثبوت یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹیں موجود ہیں. پاکستانی ہائی کمشنر نے جواب میں پہلے تو یلدہ حکیم کو تہذیب کے لہجے میں بات کرنے کے بارے میں نرمی سے بتایا اور پھر کہا کہ سی این این نے فرانس کے انٹیلی جنس کے اعلی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان نے بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے ہیں سفیرمحمد فیصل نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ نے سی این این پر یہ خبر دیکھی ہوگی جس میں ایک فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک سے زائد طیارے تباہ کیے گئے ہیں مزید معلومات آرہی ہیں میں سی این این پر شک کرنے والا کوئی نہیں ہوتا یہ ایک عالمی نام ہے.

مشہور خبریں۔

امریکیوں نے ممالک کے حکام سے لاوروف کے ساتھ تصاویر نہ لینے کی التجا کی

?️ 24 جولائی 2022روسی سفارتی سروس کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق، مختلف ممالک میں

گورنر سندھ کے خلاف الیکشن کمیشن میں دروخواست دائر

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ انتخابات

وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح

?️ 25 اگست 2021شیخوپورہ (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پہلے اسمارٹ

امریکہ میں ایک نیا سیاسی اور سکیورٹی بحران 

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:حساس فوجی آپریشن کی معلومات کا غیر محفوظ اور غیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:نام نہاد انتخابات سے قبل سیکورٹی انتظامات مزید سخت

?️ 18 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت

سعودی عرب کا امریکہ کو ایک اور جھٹکا

?️ 28 جون 2023سچ خبریں: رائے الیوم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں روس کے

عنقریب بغداد میں تہران اور ریاض کے درمیان مذاکرات

?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:الشرق الاوسط اخبار کے ساتھ گفتگو میں عراقی وزیر اعظم محمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے