?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری طبقے کی اکثریت نے ملک کی سمت کے بارے میں تشویش کا اظہار کردیا، گیلپ پاکستان نے بزنس کانفیڈنس انڈیکس 2024 کی چوتھی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔
میڈیا کے مطابق گیلپ پاکستان کی بزنس کانفیڈنس انڈیکس 2024کی چوتھی سہ ماہی کی رپورٹ میں کاروباری اعتماد میں اضافہ مگر ملک کی سمت کے بارے میں خدشات برقرار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 41فیصد کاروباری اداروں کا ماننا ہے کہ موجودہ حکومت نےمعیشت کوبہتر طور پر سنبھالا، 38فیصد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو بہتر منیجر قرار دیا۔
سروے رپورٹ کے مطابق 21 فیصد شرکا کا خیال ہے کہ پچھلی اور موجودہ دونوں حکومتوں کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں، سروے کے شرکا کے مطابق سب سے اہم مسئلہ کمر توڑ مہنگائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی صارفین کی قوتِ خرید ختم کرتی ہے، 30 فیصد کاروباری ادارے حکومت سے اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کاروباری مواقع کے بارے میں پاکستان کےکاروباری اداروں کااعتماد بحال ہورہا ہے، کاروباری اداروں کا یہ تاثر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 55 فیصد کاروباری اداروں نے قرار دیا کہ ان کےکاروبار اس وقت ابہت اچھے چل رہے ہیں، تقریباً 6ماہ قبل کے سروے کے مقابلےمیں کاروباری اداروں کے تاثرات میں 10 فیصد بہتری آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خراب ترین کاروباری حالات کا تاثر دینےوالے کاروباری اداروں کی تعداد میں 7فیصد کمی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق درجہ بندی کے وقت خدمات، تجارت کےمقابلے میں مینو فیکچرنگ سیکٹر کا کم اعتماد بحال ہوا اور مستقبل کے بارے میں کاروباری ادارے زیادہ پُرامید ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اعتماد کے اسکور میں گزشتہ 6 ماہ کے مقابلے میں 19فیصد کا اضافہ ہوا ہے، چوتھی سہ ماہی میں60فیصد کاروباری اداروں نے مستقبل کے بارے میں مثبت توقعات کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق 40فیصد کاروباری اداروں نے مستقبل کے بارے میں کاروباری حالات مزید خراب ہونے کے خدشےکا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں چوتھی سہ ماہی میں نیٹ بزنس کانفیڈنس میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی میں کمی، معاشی استحکام اور شرح سود میں کمی کاروباری مایوسی میں بڑی کمی کی اہم وجوہات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سہ ماہیوں کارجحان مسلسل منفی رہا، موجودہ سہ ماہی میں کچھ بہتری آئی ہے۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، آصف علی زرداری کا بھارت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے
مئی
نیتن یاہو اسرائیل کا اصل دشمن ہے: ایہود اولمرٹ
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے خلاف شکست کا تلخ تجربہ رکھنے والے
اکتوبر
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مسجد الاقصیٰ پہنچنے کی اپیل
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے تمام فلسطینیوں سے مسجد الاقصیٰ کا
اپریل
غزہ میں صیہونی قیدی کہاں ہیں؟
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: القسام بریگیڈز (فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ)
نومبر
روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا امکان
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:بلغاریہ کے وزیر دفاع کا خیال ہے کہ ترکی کے کارگو
اگست
الجزائر کی فلسطینی گروپوں کو قومی مذاکراتی اجلاس میں شرکت کی دعوت
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ الجزائر نے فلسطینی گروپوں کو
اکتوبر
سال 2023 میں کون سا سوشل میڈیا پلیٹ فارم مقبول رہا؟
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: رواں سال حیران کن طور شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک
دسمبر
صوبے کے عوام کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ مریم نواز
?️ 21 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبےکے
مئی