?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو معاملہ دیکھنےکی ہدایت کردی۔
’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق کابینہ نے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو نگران دور حکومت میں گندم کی درآمد کی وجوہات کا پتا لگانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی ہدایات کو تحریری طور پر وفاقی کابینہ کے فیصلے کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو نگران دور میں گندم کی درآمد کی وجوہات معلوم کرنے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے صورتحال پر قابو پانےکے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کردی ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے رواں مالی سال نجی شعبے کے ذریعے گندم کی درآمد کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے محمد مشتاق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی جب کہ وزیراعظم نے موجودہ دور میں گندم درآمد کے معاملے پر سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے ماہ مارچ 2024 میں 57 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 6 لاکھ 91 ہزار 136 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی جب کہ نگران دور میں 225 ارب78 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی27 لاکھ58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال مارچ تک مجموعی طور پر 34لاکھ 49 ہزار 436 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی جس کی مالیت 282 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔


مشہور خبریں۔
فیٹف کا پاکستان کا دورہ متوقع
?️ 17 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)عالمی مالیاتی جرائم پر نظر رکھنے والا ادارہ ایف اے
جولائی
امریکہ اور مغرب، شامی عوام کے لیے رونے کا ڈراما کرتے ہیں
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: محکمہ خارجہ کے ایک ذریعے نے امریکہ اور مغرب کے
مارچ
کیا عراق میں ہر امریکی سفیر کا یہی کام ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:عراق کے سیاسی تجزیہ کار قاسم التمیمی نے بغداد میں امریکی
جولائی
چیف جسٹس کا اسپیکر کو خط
?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے آئین کی50 سالہ
اپریل
صیہونیوں کی مراکش میں ہتھیاروں کی فیکٹری لگانے کی کوشش
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اس حکومت
جون
اسلام آباد: شہری علاقوں میں 100 گرام روٹی کی قیمت 18 روپے مقرر، تحریری فیصلہ جاری
?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ اور
مئی
ترک صدر کی پریس کانفرنس سوشل میڈیا کا موضوع!
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی میں ہونے والے رواں ماہ کے فیصلہ کن انتخابات کے
اپریل
کیا جی سیون کے رہنماؤں نے غزہ کی جنگ کے بارے میں بات کی؟
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جی سیون کے رہنماؤں
جون